ہفتہ، 2 جون، 2018

مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے 4 نام تجویز کرلئے (ضیاء مغل)

0 comments

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکااللہ، جسٹس (ر) سائر علی، اور سابق ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر کے نام دے دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن) نے 4 نام تجویزکرلئے ہیں۔  (ن) لیگ کی جانب سے  سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکا اللہ، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق ڈی آئی جی  طارق سلیم ڈوگر کے نام دیئے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ماڈل ٹاؤن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال سے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی دیئے گئے ناموں پر یوٹرن نے معاملہ گھمبیر بنا دیا تھا تاہم گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے میاں محمود الرشید کو ہدایات جاری کی گئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر جو چار نام دے رہے ہیں، اس میں حسن عسکری، اوریا مقبول جان، ایاز امیر اور یعقوب طاہر اظہار کے نام حتمی ہیں۔

The post مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے 4 نام تجویز کرلئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lgdrbg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔