لاہور: پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے سی ای او آفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس نے عید پیکج کی منظوری دے دی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان
ترجمان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ریلوے اس وقت رمضان پیکج کے تحت ایڈوانس بکنگ پر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دے رہا ہے، تاہم عید کے دونوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالفطر پر پاکستان ریلویز مسافروں کی سہولت اور ہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔
The post عیدالفطر پر ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2slTg4D
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔