لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو حمزہ شہباز سے خطرہ ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حمزہ شہباز کے خلاف قتل کی دھمکیوں کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔ درخواست گزار حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کی جان کو حمزہ شہباز سے خطرہ ہے اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہباز کدھر ہے؟ خواجہ سلمان نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارا دن حمزہ کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں۔ کسی کی جان خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے، حمزہ شہباز جہاں کہیں ہیں عدالت میں پیش ہوں اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز شریف کو فون کرکے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی۔
The post عائشہ احد کو مبینہ دھمکیاں دینے پر حمزہ شہباز سپریم کورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xDL1Gc
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔