کراچی: سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین کوشش پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا اور بزنس کمیونٹی کےافراد بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے،ہماری اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔
The post نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LQ9hIc
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔