جمعہ، 7 جون، 2019

عالمی کپ کرکٹ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں موسم کیا رنگ دکھائے گا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برسٹل (جی سی این رپورٹ)ورلڈ کپ کے آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کے حصول کی کوششوں کو دھچکا لگنے کا خدشہ ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پاکستان اگلا میچ آج برسٹل میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا لیکن برسٹل میں مسلسل بارش جاری ہے اور میچ کے دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور میچ بارش کے سبب نہیں ہو پاتا تو یہ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔برسٹل میں جاری بارش کے پیش نظر میچ ہونے کی صورت میں وکٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہو گی اور ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر کے اضافی فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو ایک میچ میں شکست اور دوسرے میں فتح نصیب ہوئی۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کو زیر کیا تھا۔پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

The post عالمی کپ کرکٹ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں موسم کیا رنگ دکھائے گا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2wCXSFg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔