راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم پر احسان نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر عیدالفطر کی نماز ادا کی، انہوں نے ملک میں امن، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کی بہترین عید یہ ہے، فخر ہے کہ وہ تہوار کے دن پر بھی اپنے گھر والوں سے دور وطن کے دفاع کے فریضے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ یاد رکھیں، ہمارے لیے، وطن کے محافظوں کا پہلا خاندان پاکستانی قوم ہے اور گھروں میں موجود اہلِ خانہ بعد میں ہیں’۔آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافے نہ لینے کا فیصلے سے متعلق کہا کہ ‘ یہ اقدام قوم پر احسان نہیں ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں ایک ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت اور جوانوں کے معیار زندگی پر اثرانداز کئے بغیر آنے والے مالی سال میں دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا’۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف آفیسرز کا ہے جوانوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
COAS spent Eid with troops along LOC. “Best Eid for a soldier is to have pride for being on duty of defending the motherland even on such festive days away from family. For defenders of Pakistan, our first family is the Pakistani nation, then the ones back home”, COAS. pic.twitter.com/JHwNmGwjUW
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز کہاں ادا کی، دن کن کے ساتھ گزارا۔۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2WO7V99
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔