جہلم (جی سی این رپورٹ)جہلم میں 2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔جہلم میں گھروں میں عید کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب 2 دوست سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں جا گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔تین دوست معراج، عاصم اور صمام نہر پر تصویر بنا رہے تھے کہ اس دوران معراج اور عاصم نہر میں جا گرے۔معراج اور عاصم گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں سیلفی کا شوق پوراکرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔سیلفی لینے کے لیے اکثر نوجوان خطرناک مقام، موڑ یا کنارے کا رخ کرتے ہیں جہاں توازن قائم نہ رکھ پانے یا پھسلنے کی وجہ سے یہ شوق جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
The post سیلفی بنانے کے شوق نے عید کے روز گھر کو ماتم کدہ بنا ڈالا۔۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2WrCbHA
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔