from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2mWUxQ6
via IFTTT
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ گلف نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکتا، ابھی میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔تاہم بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ انڈر 19 اور انڈر 18 کرکٹرز کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ نوجوان کرکٹرز کے سیکھنے کی یہی عمر ہوتی ہے، میں انہیں بتاؤں گا کہ میں نے مشکل صورتحال کا کس طرح مقابلہ کیا تو نہ صرف انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ اس طرح ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوسکے گی۔شاہد آفریدی جنہیں حال ہی میں ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ ٹیم قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں اگر مکمل فٹ نہیں ہوتا تو ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بنتا، اس وقت میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میں گراؤنڈ میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل سکوں تاہم کبھی میں کامیاب ہوجاتا ہوں اور کبھی ناکام۔ ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اس طرح کے فارمیٹ میں ہر گیند کی اہمیت ہوتی ہے، آپ کو تیزی سے سوچنا اور تیزی کے ساتھ عمل کرنا ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مصباح کے کاندھوں پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ کچھ کرکے دکھائیں، پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں لانےکیلئے مصباح الحق کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح کی توقع کی جارہی تھی ٹیم اس طرح نہیں کھیل سکی لیکن امید ہے کہ نئے کوچ کے آنے کے بعد تبدیلیاں آئیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور قلندرز کو دنیا کی مختصر ترین کرکٹ لیگ ٹی 10 میں متعارف کروایا گیا ہے اور آئندہ سیزن میں شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر کی حیثیت سے قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹی ٹین ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے شہر ملتان میں نشتر ہسپتال کے ڈائلیسز سینٹر میں رجسٹرڈ 200 میں سے 25 مریضوں میں ایچ آئی وی کی موجودگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ اگر تیکنیک...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL