جمعرات، 7 نومبر، 2019

محمد عرفان کو بھول جائیں،ملئے پاکستان کے طویل قامت کرکٹر سے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران 7 فٹ 5 انچ کے قد والا نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران پاکستان کی کرکٹ کو ایک اور ہیرا ڈھونڈ کر دے دیا ہے۔لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مدثر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا قد اس وقت 7 فٹ 5 انچ ہے اور وہ پاکستان کے سب سے طویل قامت کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی کرکٹر محمد عرفان کو حاصل تھا جن کا قد 7 فٹ اور 1 انچ ہے۔ لیکن اب محمد عرفان سے پاکستان کا سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز چھین لیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Q4qG4z
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔