ہفتہ، 4 جنوری، 2020

ایران سے کشیدگی،امریکا کا بڑا فیصلہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ) امریکا نے میدان میں فوج اتارنے کا اعلان کر دیا، امریکی دفاعی حکام نے مزید 3 ہزار فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ بھیجنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکا نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید 3 ہزار فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے۔ ممکنہ طور پر ان امریکی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کویت میں ہوگی۔ امریکی دفاعی حکام اس تمام معاملے کی باقاعدہ تصدیق بھی کی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے خبردار کیا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ عراقی حزب اللہ ملیشیا امریکی مفادات کے خلاف ایک اور اشتعال انگیز حرکت انجام دے سکتی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے عراقی جنگجوئوں کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے کوئی اور اشتعال انگیز کارروائی کی انہیں بہت پچھتاوا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم مہینوں سے اشتعال انگیزی دیکھ رہے ہیں۔ اگر ہم نئے حملوں کا ہدف امریکا ہے تو ہم اپنے دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے شہریوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہرمٴْمکن احتیاطی تدابیر اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران یا اس کی وفادار ملیشیائیں دوسرے حملے شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کی طرف سے کوئی موثر کارروائی نہیں دیکھی۔ امریکی افواج پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوج کی تعداد کم کرنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔مارک ایسپر نے کہا اگر واشنگٹن حملوں کی تیاری سے آگاہ ہوجاتا ہے تو وہ امریکی افواج کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/37JZfTd
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔