لندن(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا لندن میں صحافیوں سے سامنا ہوا تو انہوں نےکسی سوال کا جواب نہیں دیا اور وہ صحافیوں کے ہر سوال پر خاموش رہے اور چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد جب شہباز شریف سے صحافیوں نے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ پر تنقید ہو رہی ہے جس پر انہون نے جواب میں کہا کہ آپ بھی تنقید کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
from Global Current News https://ift.tt/2MVpePl
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔