جمعرات، 16 جنوری، 2020

اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو،مریم نے کس کو دھمکی دیدی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو سنگین دھمکی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے باہرنکال لیا جائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیک ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے، میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکی بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس سے تسلیم کیا جائے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے نکال کیا جائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی۔



from Global Current News https://ift.tt/2st27Vr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔