جمعرات، 16 جنوری، 2020

نواز شریف کی حامد کرزئی سے ملاقات،اصل بات سامنے آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)امد کرزئی کی نوازشریف سے ملاقات کی اصل کہانی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایسے ہی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے بہت بڑے آدمی ہیں، وہ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایسے ہی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کہ بہت بڑے آدمی ہیں، وہ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ملیحہ لودھی کی سابق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل رکن نے نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے گھر کے صدد دروازے کے بجائے پچھلا دروازہ استعمال کیا، نواز شریف امریکا اور برطانیہ سے دباؤ ڈلوانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ مریم نواز کو ملک سے باہر جانے دیا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکور ٹ نے حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کر لیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کیوں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے والد بیرون ملک زیر علاج ہیں ۔



from Global Current News https://ift.tt/35TNxDR
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔