کراچی (طارق محمود)مقتول صحافی عزیز میمن کی تحفظ کی اپیل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کے دوران محراب پور میں کرائے کے لوگ لانے کی خبر چلائی تھی، اسکے بعد پولیس اور جیالے جان کے دشمن بن گئے ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدریکا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پرپیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایک سندھی صحافی عزیز میمن کو مارا گیا ہے، اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی مشکلات بیان کیں اور حتی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔
نوشہرو فیروز :محرابپور کے مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی عزیز میمن کی تحفظ کی اپیل کی ویڈیو سامنے آگئی، اس وڈیو میں صحافی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کے دوران محراب پور میں کرائے کے لوگ لانے کی خبر چلائی تھی،خبر چلانے کے بعد پولیس اور جیالے جان کے دشمن بن گئے ہیں pic.twitter.com/uJZv9veFg1
— Siasat.pk (@siasatpk) February 16, 2020
انکا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لیں اور ایجنڈے کو کیس کی تحقیقات کروائیں کیونکہ انہوں نے سندھ میں برسراقتدار پارٹی پر الزامات عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عزیز میمن کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ہر مقتول کے ورثاء کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کی تحفظ کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ پر پیپلز پارٹی کا ہمیشہ واضح مؤقف رہا ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2UYMoJB
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔