ہفتہ، 7 مارچ، 2020

خبردار !کورونا وائرس کرنسی نوٹوں سے بھی پھیل سکتا ہے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اشنگٹن (جی سی این رپورٹ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کورونا وائرس سے متعلق لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کاغذ کے کسی بھی کرنسی نوٹ کو چُھونے کے فوراً بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں۔ کورونا وائرس ان نوٹوں کے ذریعے ایک شخص سے دوسرےشخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت نےتجویز پیش کی ہےکہ مالی معاملات کیلئےمختلف طریقوں کا استعمال کیا جائے کیوں کہ کورونا کا وائرس کئی روز تک کاغذی کرنسی نوٹ کی سطح پر باقی رہ سکتا ہے۔گزشتہ ماہ چین اور جنوبی کوریا میں بینکوں نے استعمال شدہ کرنسی نوٹوں کی تطہیر اور ان کو علاحدہ رکھنے کا کام انجام دیا۔چین کے مرکزی بینک کے اقدامات ایسے وقت میں سامنےآ رہے ہیں جبکہ چینی شہریوں کی اکثریت کئی برسوں سے مالی معاملات اور ادائیگیوں کیلئےاپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کررہی ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے ہوبی صوبے میں 4 ارب یوآن (5.3 کروڑ یورو) مالیت کے جراثیم سے پاک کرنسی نوٹ پیش کیے ہیں۔یاد رہے کہ ہوبی صوبہ چین میں کرونا وائرس کا مرکزی گڑھ ہے۔عالمی ادارہ صحت کےترجمان نے گزشتہ روز برطانوی اخبار ” ڈیلی ٹیلی گراف” سے گفتگو میں کہا کہ مالی رقوم بار بار ہمارے ہاتھوں کے بیچ منتقل ہوتی ہیں اور یہ تمام نوعیت کے جراثیم اور وائرس کی حامل ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب صارفین کے تحفظ سے متعلق روسی وفاقی اتھارٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرنسی نوٹ وبائی متعدی امراض کی منتقلی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ان امراض میں انفلوئنزا شامل ہے جیسا کہ اس کا وائرس دو ہفتوں تک کرنسی نوٹ پر باقی رہنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/3aAYayo
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔