منگل، 26 مئی، 2020

پاکستان کی کھیلوں کیلئے ایک شرمناک دن (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کے بعد پاکستان کو 2 گولڈ سمیت پانچ میڈلز سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔‏صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی ‏نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھلیٹس کے خلاف واڈا قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، ایتھلیٹس کے نام انفرادی نوٹسز موصول ہو ئے ہیں، ایتھیٹلس کو نوٹسز بھجوا کر ان سے مؤقف معلوم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کی غیر ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، لیکن پہلے معمول کے مطابق کارروائی ہونی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔واڈا قوانین کے تحت کارروائی مکمل ہونے اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کو 5 میڈلز سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ ان میں دو گولڈ اور تین برانز میڈلز شامل ہیں۔ایتھلیٹس کو نوٹسز کا جواب دینے کیلئے 27 مئی تک مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور میڈلسٹ ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع ہے لیکن فیڈریشن نے اس کی تصدیق نہیں کی جبکہ ایتھلیکٹس کے علاوہ ایک اور کھیل میں بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے۔ساؤتھ ایشین گیمز گزشتہ برس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہو ئے تھے اور پاکستان نے ایتھلیٹکس میں 5 سونے ،2 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

The post پاکستان کی کھیلوں کیلئے ایک شرمناک دن appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3c1bPyX
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔