ہفتہ، 2 مئی، 2020

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments
مدینہ منورہ(نیوز  دیسک،ویک اپ کال) سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جب کہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔
نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے ملک بھر کی مساجد سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔