منگل، 26 مئی، 2020

نادیہ جمیل کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ السلام علیکم، میری پیاری ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے۔معروف اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں۔ اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

The post نادیہ جمیل کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2zydaQH
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔