منگل، 26 مئی، 2020

گمنام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار خالق حقیقی سے جا ملا (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے صدراتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے، وہ دل، گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔اپنی مدھر آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنانے والے 68 سالہ اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر چکے تھے۔اعجاز قیصرکے دل کی شریانیں بند اور گردوں کی بیماری کے باعث وہ بہت کمزور بھی ہو چکے تھے، گزشتہ رات انہیں طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اعجاز قیصر کے بیٹے ممتاز قیصر کے مطابق انہیں آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے

The post گمنام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار خالق حقیقی سے جا ملا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Xuev2L
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔