منگل، 26 مئی، 2020

عائزہ خان نے عید کس کےنام کردی؟ (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اس سال اپنی عید الفطر کی خوشیاں اپنے بچوں کے نام کردیں۔عالمی وبا کورونا وائرس اور کراچی طیارہ حادثے کے باعث ملک میں عید الفطر کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے یہ عید اپنے بچوں ریان اور حورین کے نام کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہوتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر ایک جیسی مسکراہٹ دیکھا چاہتے ہیں۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ عید میرے بچوں کے نام ہے۔‘عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کے اس مشکل مرحلے پر ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا شکریہ۔‘ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے آج سے قبل اس طرح کی عید کا تصور نہیں کیا تھا۔عائز خان نے طیارہ حادثہ اور کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہمت و طاقت دے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔عائز نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ ہم تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔انہوں نے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔

The post عائزہ خان نے عید کس کےنام کردی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3glCVnO
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔