ایکسپریس اردو لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ایکسپریس اردو لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 17 مئی، 2018

پاکستان میں مکمل سیریز؛ آئرلینڈ سے تازہ ہوا کے جھونکے آنے لگےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ڈبلن: کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ ڈبلن میں یادگار ٹیسٹ میچ سے دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط مزید مضبوط ہوئے، سیکیورٹی مناسب، حالات سازگار ہوں توبڑی مثبت سوچ کے ساتھ ٹورکا فیصلہ کریں گے۔

مارچ 2009میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ پاکستانی کھیلوں کیلیے ایک سیاہ دن تھا، طویل عرصہ ملکی میدان ویران رہے،دیگر سپورٹس کے تو اکا دکا مقابلے دیکھنے میں آئے لیکن کرکٹ کی بحالی کیلیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،مئی 2015میں برف پگھلی جب زمبابوے کی ٹیم 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے لاہور آئی۔

بعد ازاں دوسرا بڑا قدم گزشتہ سال اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کروایا گیا،اعتماد کی بحالی کے بعد ورلڈ الیون کیخلاف سیریز، سری لنکا کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سمیت مقابلوں کا کامیاب انعقاد ہوا۔

رواں سال پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز لاہور کیساتھ کراچی میں بھی ہوئے،شہر قائد کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل ہوا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی 2020میں کسی مہمان ٹیم کیساتھ مکمل سیریزکا اشارہ بھی دے چکے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں اب آئرلینڈ سے بھی ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں،آئرش ٹیم کی تاریخ کا اولین ٹیسٹ میچ منگل کو ہی ڈبلن میں ختم ہوا ہے، پہلی آزمائش میں ہی پاکستان کیلیے مشکلات پیدا کرنے والی میزبان سائیڈ کے کرکٹ حکام کا خیال ہے کہ اس یادگار میچ سے دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوٹروم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ڈبلن ٹیسٹ کے دوران آئے تھے، مجھے ابھی معلومات حاصل نہیں ہیں کہ ان کی آئرش ہم منصب سے کیا بات ہوئی، فی الحال یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس ضمن میں کوئی پیشرفت بھی ہوئی ہے یا نہیں لیکن ہم کئی برسوں سے پی سی بی کوکہہ رہے ہیں کہ جب بھی آپ سمجھیں کہ سیکیورٹی مناسب، حالات سازگار ہیں، مالی لحاظ سے بھی درست فیصلہ ہے تو دعوت دیدیں، ہم بڑی مثبت سوچ کیساتھ فیصلہ کرینگے۔

ڈیوٹروم نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ پی سی بی پوری تیاری اور حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی ہمیں بلانے کیلیے درست وقت کا انتخاب کرے گا، میزبان بورڈ اپنے سیکیورٹی انتظامات کا خود اطمینان کرنے کے بعد آئرلینڈ کرکٹ کو آگاہ کرے گا تواس کو سنجیدہ لیتے ہوئے کھلاڑیوںِ، حکومت، انشورنس کمپنی کیساتھ بات کریں گے، اگر تمام مطمئن اور راضی ہوجاتے ہیں تو ٹیم پاکستان بھجوانے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ڈیوٹروم نے واضح کیا کہ ابھی تک کرکٹ آئرلینڈ کو پی سی بی کی جانب سے کوئی باضابطہ دعوت موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ 9مئی کو روزنامہ ’’ایکسریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں بھی وارن ڈیوٹروم نے مستقبل میں دورہ پاکستان کے حوالے سے گرین سگنل دیا تھا۔

دوسری جانب مالاہائیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئرلینڈ کے اولین ٹیسٹ کے موقع پر کیے جانے والے گروپ فوٹو کو آئی سی سی نے تاریخی تصویر قرار دیا ہے۔ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مالاہائیڈ میں ہمیں سپورٹ کیا، اس میدان میں 5روز ہمارے ساتھ گزارنے پر پاکستان کے بھی شکرگزار ہیں، واقعی میں یہ ایک شاندار موقع تھا۔

The post پاکستان میں مکمل سیریز؛ آئرلینڈ سے تازہ ہوا کے جھونکے آنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gs0vMr
via IFTTT

ٹیسٹ رینکنگ میں 8 درجے ترقی، محمد عباس کی کیریئر بیسٹ 29 ویں پوزیشنFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 دبئی: فاسٹ بولرز محمد عباس نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 110رنز کے عوض 9 وکٹیں اڑانے والے عباس نے 8 درجے بہتری ملنے پر کیریئر بیسٹ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

آئرلینڈ سے ٹیسٹ میں فتح پاکستانی پلیئرز کی عالمی رینکنگ میں بہتری کا ذریعہ بن گئی جب کہ فاسٹ بولرز محمد عباس اور محمد عامر نے ترقی کی منازل طے کرلیں، میچ میں 110رنز کے عوض 9 وکٹیں اڑانے والے عباس نے 8 درجے بہتری ملنے پر کیریئر بیسٹ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ محمد عامر کو 2 درجے ترقی نے 37ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا، انھوں نے 72رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔

اسپنر شاداب خان نے ایک ہی جست میں 14 درجے کی چھلانگ لگاکر104ویں نمبر پر جگہ بنالی، ڈیبیو کرنے والے قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پہلی اننگز میں 83رنز بنانے کا صلہ ٹیسٹ رینکنگ میں 81ویں نمبر سے انٹری کی صورت پایا جبکہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین امام الحق نے 113ویں پوزیشن سے سفر کی شروعات کرڈالی، انھوں نے دوسری اننگز میں فتح گر 74رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بابر اعظم نے 5 درجے بہتری ملنے پر 100ویں نمبر پر جگہ بنالی۔

آئرلینڈ کیلیے کیون اوبرائن نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 اور دوسری کاوش میں 118 کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر ڈیبیو پر 440 پوائنٹس جوڑ کر 66ویں پوزیشن سے انٹری ڈال دی، وہ پوائنٹس کے اعتبار سے ڈیبیو کرنے والی کسی بھی ٹیم کے 141 برسوں میں پہلے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے، ان کی عمدہ کاوش کی بدولت آئرش ٹیم فالوآن کے باوجود بڑا مجموعہ ترتیب دینے  میں کامیاب ہوئی، انھوں نے مجموعی طور پر158رنز بنائے، ان سے قبل ٹیم کے ڈیبیو ٹیسٹ پر آسٹریلوی اوپنر چارلس بینرمین 447 پوائنٹس جوڑنے میں کامیاب رہے تھے انھوں نے مارچ 1877 میں میلبورن پر انگلینڈ کیخلاف منعقدہ ٹیسٹ میں 165 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، ان کے علاوہ بنگلادیش کے امین الاسلام نے 2001 میں ٹیم کے اولین ٹیسٹ میں 432 رینکنگ پوائنٹس پائے، زمبابوے کے ڈیوڈ ہاؤٹن نے1992 میں اپنے ملک کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 431 رینکنگ پوائنٹس جوڑے تھے۔

فاسٹ بولر ٹم مرٹگ نے بھی عمدہ شروعات کرتے ہوئے 67ویں پوزیشن پر قدم رکھ دیے، انھوں نے پاکستان سے میچ میں 100رنز کے عوض 6 شکار کیے، علاوہ ازیں بیٹنگ میں جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا ایک درجے ترقی ملنے پر ٹاپ 10 کے آخری شریک بن گئے۔

اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، ابراہم ڈی ویلیئرز چھٹے، چتیشورپجارا ساتویں، ڈین ایلجر آٹھویں اور ایڈین مارکیرم نویں نمبروں پر رہے، بولنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا، کیگاسوربادا حسب سابق پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، ورنون فیلینڈر تیسرے، رویندرا جڈیجا چوتھے، روی چندرن ایشون پانچویں، مورن مورکل چھٹے، پیٹ کمنز ساتویں، ٹرینٹ بولٹ آٹھویں، رنگانا ہیراتھ نویں اورنیل ویگنردسویں نمبروں پر ہیں، ٹاپ فائیوآل راؤنڈرزمیں شکیب الحسن (بنگلہ دیش)، رویندرا جڈیجا (بھارت)، ورنون فیلینڈر (جنوبی افریقہ)، روی چندرن ایشون (بھارت) اوربین اسٹوکس (انگلینڈ) شامل ہیں۔

The post ٹیسٹ رینکنگ میں 8 درجے ترقی، محمد عباس کی کیریئر بیسٹ 29 ویں پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rLLDnG
via IFTTT

انگلینڈ سے سیریز؛ سینئر بیٹسمینوں کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا، آصف اقبالFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور: سابق کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ سینئر بیٹسمین ناکامیوں سے سنبھل کر انگلینڈ کیخلاف اچھا پرفارم کریں گے۔

سابق کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ اظہر علی گرچہ ٹور میچز اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے لیکن ان میں صلاحیتیں اور کلاس موجود ہے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سب کو اظہر علی کی کارکردگی کھٹک رہی ہوگی، میرا یہ خیال ہے کہ وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں،پوری امید ہے کہ انگلینڈ میں ٹیم کیلیے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوں گے، اسد شفیق نے بھی آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کی، بطور سینئر وہ بیٹنگ کا بوجھ بانٹ سکتے ہیں۔

آصف اقبال نے کہاکہ کبھی کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور جاوید میانداد کے متبادل کہاں سے آئیں گے، بعد ازاں یہ خلاپر ہوگیا، مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل بھی ضرور مل جائیں گے لیکن نئے ٹیلنٹ کو تھوڑا وقت دیناپڑے گا، ظہیر عباس نے طویل عرصہ تک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی، انھیں بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم جمانے کیلیے مواقع دینا پڑے تھے،پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم سیریز نہیں ملتیں، اس کے باوجود باصلاحیت کرکٹرز سامنے آجاتے ہیں۔

سابق کپتان کے فٹنس مسائل ہوئے تو شاداب خان میسر آگئے،نوجوان لیگ سپنر کا تجربہ شاید کم ہو،صلاحیتیں سینئربولر سے شاید زیادہ ہی ہونگی،موسم سازگار ہوا تو انگلینڈ میں بھی میزبان ٹیم کیلیے مشکلات پیدا کریں گے۔

ایک سوال پرآصف اقبال نے کہا کہ کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی ہے، پاکستان ٹیم کا ماحول شاندار ہے،سب ایک دوسرے اورکپتان کی عزت کرتے ہیں، دوستانہ ماحول کا کریڈٹ کپتان سرفراز احمد اور منیجمنٹ کو جاتا ہے، میرے خیال میں ناتجربے کار ہونے کے باوجود قومی کرکٹرز انگلش چیلنج کیلیے تیار ہیں۔

The post انگلینڈ سے سیریز؛ سینئر بیٹسمینوں کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا، آصف اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L9P0Ns
via IFTTT

بدھ، 16 مئی، 2018

کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا، لوڈ شیڈنگ جاریFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: کے الیکٹرک نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کردیا اور شہر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نارتھ کراچی اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔ کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اسیکم 33 اور فاطمہ جناح کالونی نارتھ کراچی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے، چیف جسٹس کا ’کے الیکٹرک‘ کو حکم

شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ مستثنٰی علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رمضان کی آمد کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی۔ پہلے کے الیکٹرک نے گیس کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کا بہانہ بنایا تھا اور اب بن قاسم پاور اسٹیشن کے پُرزے کی خرابی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

پُرزے کی تبدیلی کا کام 20 مئی تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ رمضان میں کے الیکٹرک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ محکمہ موسمیات بھی رمضان کے پہلا ہفتے میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کرچکا ہے۔

The post کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا، لوڈ شیڈنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Il5Ye1
via IFTTT

قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مستردFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔  قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

The post قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KqZZ3K
via IFTTT

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا مین بجلی سپلائی کرنے والے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کا اثر اسلام آباد پر بھی پڑا اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کی وجہ سے ایمرجنسی لائٹس جلا کر نیب ریفرنس کی سماعت کی جانے لگی۔

بجلی بند ہونے کی وجہ سے نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے پوچھا کہ اس قدر اندھیرا کیوں ہے۔ جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے۔

The post نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IpXlL2
via IFTTT

گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریفFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف  دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ ایک ‘پگڑی اچھال’ پارٹی ہے، جس کا نا تو کوئی کردار ہے اور نا ہی نظریہ۔ یہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے، اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو’ پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے صرف تنقید کی یہ ’’دھرنے دو جماعت‘‘ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا،  میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے، ان دھرنوں میں بڑے بڑے کردار ہیں، ان دھرنوں میں ایک عمران خان ، طاہرالقادری اور کچھ اور کردار ہیں، گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔

The post گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rIL1yc
via IFTTT

وزیراعظم کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکتFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پارلیمنٹیرینز کی حلوہ پوری سے تواضع کی گئی تاہم ناشتے میں چوہدری نثار، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شیخ رشید بھی ناشتے میں شرکت نہیں کی ۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم، پشتون خوا میپ کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ناشتے میں ارکان اسمبلی کی حلوہ پوری، چنے ،سفید چاول اور دال سے تواضع کی۔

بعدازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

The post وزیراعظم کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Io5ALu
via IFTTT

ترسیلی نظام میں خرابی؛ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤنFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

لاہور: بجلی فراہم کرنے والے سپلائی سسٹم میں فنی خرابی کے باعث  لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے بجلی سپلائی کرنے والے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہونے اور بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے لاہور، ملتان،وہاڑی، چشتیاں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لکشمی چوک، رحیم یار خان، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کرنے سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کی سپلائی لائنز بھی ٹرپ کر گئیں جب کہ سندھ اور بلوچستان کو ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچا لیا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث گدو، مظفر گڑھ، ملتان اور خیبرپختونخوا کے پاور پلانٹس متاثر ہوئے۔ تاہم تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی جبکہ مظفر گڑھ گدو پاور پلانٹس کے کچھ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کیوں پیدا ہوئی اس کی انکوائری شروع کر دی گئی ہےجب کہ جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

The post ترسیلی نظام میں خرابی؛ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2k1oHww
via IFTTT

ہر روز دو سورج نگلنے والا بھوکا بلیک ہولFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

برسبین: ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 12 ارب نوری سال دور ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو بہت تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے کیونکہ وہ ہر 24 گھنٹوں میں ہمارے سورج جیسے 2 ستاروں جتنا مادّہ ہڑپ کرجاتا ہے۔

واضح رہے کہ کوئی بھی بلیک ہول روشن نہیں ہوتا بلکہ اس کے بالکل قریب پہنچ کر اس میں گرتا ہوا مادّہ زبردست توانائی خارج کرتا ہے جو روشنی اور ایکسریز کی شکل میں ہوتی ہے؛ اور بلیک ہول کو ان ہی مخصوص شعاعوں کے اخراج کی وجہ سے شناخت کیا جاتا ہے۔

یہی اصول استعمال کرتے ہوئے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 12 ارب نوری سال دُوری پر ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ بہت ہی جسیم بلیک ہول ہے جو ہماری اب تک معلومات کے تحت سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بلیک ہول بھی ہے کیونکہ یہ بہت تیزی سے اپنے قریبی ستاروں اور دوسرے مادّے کو کھارہا ہے۔

یہ بلیک ہول ایک کوزار کے مرکز میں دیکھا گیا ہے جس کا نام SMSS~J215728.21-360215.1 رکھا گیا ہے۔ اس کی کمیت ہمارے سورج سے بھی 20 ارب گنا زیادہ ہے اور ہر دس لاکھ سال میں ایک فیصد پھیل جاتا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ اتنا زیادہ روشن ہے کہ خود ایک پوری کہکشاں سے بھی کئی ہزار گنا زائد روشن ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گیسوں کو نگلنے سے جو حرارت اور رگڑ پیدا ہورہی ہے وہ تیز روشنی خارج کررہی ہے۔

اس پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں ڈاکٹر کرسچین وولف کہتے ہیں، ’یہ ایک بہت بڑے دیو کی طرح ہے جو اگر ہماری کہکشاں کے مرکز میں ہوتا تو ہمیں پورے چاند سے بھی 10 گنا زیادہ روشن دکھائی دیتا۔ لیکن 12 ارب نوری سال کے فاصلے کی بنا پر ہم اس کی روشنی دیکھنے سے قاصر ہیں۔‘ خیال ہے کہ یہ بگ بینگ کے فوراً بعد پیدا ہونے والے بلیک ہولز میں سے ایک ہے۔

تاہم ماہرین اس کی دیوہیکل جسامت اور بڑھنے کی حقیقی وجہ جاننے سے قاصر ہیں اور یہ معما سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پروفیسر وولف کے مطابق کائنات کے ابتدائی ایام میں اتنے بڑے بلیک ہولز خال خال ہی ملے ہیں اور ہم اس کی وجہ نہیں جانتے کہ یہ آخر کیوں اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے یورپی خلائی ایجنسی کے گائیا سٹیلائٹ، ناسا کے وائڈ فیلڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر اور ایک خلائی دوربین کے مشترکہ ڈیٹا کی مدد سے یہ بلیک ہول دریافت ہوا ہے۔

The post ہر روز دو سورج نگلنے والا بھوکا بلیک ہول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L5fnnM
via IFTTT

نا اہل وزیراعظم کے انڈین بولFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ممبئی حملوں کے بارے میں دیے گئے بیان نے نواز شریف کے چہرے پر پڑے محبّ وطن کا نقاب الٹ دیا ہے، اند ر سے مکروہ اور غدار چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اس بیان سے شدید غصے اور اشتعال میں ہے۔ کیا نواز شریف کا انڈیا سے تعلق وزارت عظمیٰ سے نااہل ہونے کے بعد بنا ہے یا یہ تعلق پرانا ہے۔ آئندہ سطور میں اسی بات کا جائزہ لیں گے۔

سابقہ سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان کنور دلشاد اپنے ایک کالم میں بزرگ صحافی آغا مرتضیٰ پویا کے حوالے سے لکھتے ہیں۔ (آغا مرتضی پویا، ایک انگلش اخبار کے مالک تھے۔) شریف خاندان کے انڈیا سے روابط بھٹو مخالف تحریک کے وقت سے ہیں جب نواز شریف اصغر خان کی تحریک استقلال کا حصہ تھے۔ پویا صاحب کے صحافی دوست بھٹو کو ان ثبوت کی فائل پیش کرنا چاہتے تھے لیکن بھٹو کے پاس ملاقات کا وقت ہی نہیں تھا۔

میجر عامر جو پاکستان کے مایہ نا ز سپوت ہیں۔ حامد میر کو دیے گئے انٹر ویو میں ایک واقعہ شئیر کرتے ہیں۔ 1991 میں جب ان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے لگایا گیا، اخبار میں خبر چھپی تو ان کے دوست جو کسی یورپین ملک میں سفیر تھے، ان کی کال آئی کہ برادر میں آپ کے دفتر آنا چاہتا ہوں اور آپ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ آئے اور انہو ں نے کہا “Brother look there , something is here”۔ میں نے کہا کیا مطلب، اس سفیر دوست نے بتایا کے رات کو کھانا تھا بنیر جی کے ہاں۔ (بینر جی اس وقت را کے انڈر کور چیف تھے اسلام آباد میں ) تو وہاں پر تمھارے حوالے سے گفتگو ہورہی تھی کہ اسے کیوں لگایا گیا ہے۔ ان کے جانے کے بعد فرنٹیر پوسٹ کے صحافی طاہر مغل آفس میں آئے، طاہر مغل ویزہ کے حصول کےلیے انڈین ایمبیسی گئے تو کونسلر انہیں کرید کردید کر پوچھتا رہا کہ میجر عامر کو یہا ں کیوں لگا یا گیا ہے؟

میجر عامر کہتے ہیں کہ میں کچھ دنوں بعد اپنے پہلے دورے پر کراچی گیا تو پتا چلا کہ انڈین ٹرانزٹ مسافروں کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ جب چاہیں بغیر ویزہ کراچی گھوم پھر سکتے ہیں۔ میجر عامر کہتے ہیں ہمارے پروفیشن میں سب سےمشکل کام ایجنٹ کا لانچ کرنا ہوتا ہے لیکن پاکستا ن کی وزارت داخلہ نے انڈین مسافروں کو سہولت دی ہوئی تھی کہ وہ دہلی سے دبئی کا ٹکٹ خریدیں، پی آئی اے کے جہاز پر بیٹھیں، ٹرانزٹ پر کراچی اتریں اور بغیر ویزہ کراچی گھس جائیں۔ میجر عامر نے اس پر فوری پابندی لگا دی جس پر “را” نے پاکستانی ایمبیسی دہلی کے باہر مظاہرہ بھی کروایا۔ یہ واقعہ ہے 1991 کا جس وقت نواز شریف کی حکومت تھی اور ان کی وزارت داخلہ نے بھارتیوں کو اجازت دی ہوئی تھی کہ ٹرانزٹ پر کراچی میں گھسیں اور جتنی مرضی آگ لگائیں۔

سینئر کالم نگار منیر احمد بلوچ 26 اگست 2017 کو دنیا اخبا ر میں شائع ہونے والے کالم “العزیزیہ سے احمد آباد‘‘  میں لکھتے ہیں ’’حسین نواز کی جدہ میں لگائی گئی عزیزیہ اسٹیل مل کی مکمل تنصیب کیلئے آر یو سیٹھی کی خدمات حاصل کی گئیں، سیٹھی صاحب کا تعلق بھارت کے صنعتی ٹائیکون سے ہے جس کا بھارت کے خفیہ اداروں سے رابطہ دنیا بھر کے سفارتی اور انٹیلیجنس حلقو ں کےلیے عجوبہ نہیں۔ العزیزیہ اسٹیل اور پھر ہل میٹل کی تنصیب کیلئے لاکھوں ڈالرز کی جو ادائیگیاں کی گئیں ان پر یقین نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، سب دستاویزات میرے سامنے پڑی ہیں۔ آگے چل کر لکھتے ہیں ’’بھارت کی کاروباری برادری جانتی ہے کہ آر یوسیٹھی اور ہندوستان کی دو اہم ترین کمپنیوں کا تعلق بھارت کے دفاعی اداروں سے ہے۔‘‘

یہی وہ کمپنیاں ہیں جنہوں نے مشینری اور اسٹیل مل کےلیے درکار سازو سامان بھارت اور دوسرے ممالک سے منگوا کر دیا۔ عزیزیہ اسٹیل اور ہل مییٹل کےلیے ہندوستان کی متل اسٹیل کے منتخب ملازمین کو سعودیہ بھیجا گیا۔ یہ طویل کالم شریف خاندان کے بھارتی ایجنٹوں سے روابط اور لین دین کے بھاری ثبوت مہیا کرتا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ ان ملوں میں ایک پاکستانی ورکر بھی کام نہیں کرتا تھا، اس سے زیادہ حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ شریف خاندان کی پاکستان میں موجود ملوں میں بھارتی ٹیکنیشن (ایجنٹ) کام کرتے ہیں جن کے بارے میں ستمبر 2016 میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ناقابل تردید ثبوت مہیا کیے۔ انہوں نے بھارتیوں کے نام، پاسپورٹ نمبر اور کس تاریخ کو ویزہ پاکستانی ایمبیسی سے ایشو ہوا، سارے راف فاش کردیے۔ ان بھارتیوں کی تعداد 250 سے 300 تھی۔ ویزہ کے ساتھ ان بھارتیوں کو خصوصی رعایت، پولیس رپورٹ سے استسناء بھی بخشا گیا تھا، ان ٹیکنیشنز کو واہگہ بارڈر پر بذریعہ پولیس وصول کیا جاتا، سامان کی چیکنگ بھی نہیں کروائی جاتی تھی اور پولیس پروٹوکول کے ذریعے ملوں میں پہنچا دیا جاتا۔

یہ سب کچھ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک پریس کانفرنس اور روالپنڈی کے لیاقت باغ کے احتجاجی پروگرام میں بیان کیا، شریف خاندان کی طرف سے اس بارے میں ایک چھوٹی سی تردید بھی سامنے نہ آئی۔ مبینہ طور پر کلبھوشن یادیو کا بنیادی اشارہ انہی ملوں میں مقیم ایجنٹوں سے رابطے پر ملا۔

یہ تمام ثبوت ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستانی صحافیوں کو معلوم ہیں، اخبارات میں شائع ہوئے، تو کیا پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کو معلوم نہیں تھے۔؟ یقیناً معلوم ہونگے، واجد ضیاء کی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی کا والیم ٹین بھی اس طرز کے ثبوتوں سے بھرا پڑا ہے۔ اس سب کے ہوتے ہوئے وطن دشمن شریفوں کے اقتدار کی راہیں ہموار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں انڈین ایجنٹوں کو دی گئی ٹرانزٹ کی سہولت کے انعام کے طور پر 1997 کے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ جھولی میں ڈال کر امیرالمومنین بننے کی راہ ہموار کی جاتی ہے، پھر وہی نواز شریف کارگل مشن پر پاکستان اور پاکستانی فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں۔ اس وار کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کر لیا جاتا ہے لیکن جب مشرف کو برطرف کیا جاتا ہے تو شریف براداران کو بھاری مینڈیٹ سمیت اٹک قلعہ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ میثاق جمہوریت کے نام پر پی پی اور ن لیگ کی قیادت کی پچھلی کرپشن اور غداری معاف کر دی جاتی ہے او ر آئندہ دس سالوں میں باری باری اقتدار کی نوید دے دی جاتی ہے۔

اگست 2014 میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان اپنے کارکنوں کو لے کر دھرنا دیتے ہیں۔ اس میں ان کی دھاندلی، کرپشن اور غداری کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ نواز شریف کو اقتدار میں لانے کےلیے انڈین سرمایہ کاری کے ثبوت مہیا کیے جاتے ہیں۔ پھر بھی دھاندلی سے وجود میں آئی جعلی حکومت کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی تحفط سے شہ پا کر ڈان لیکس بپا کیا جاتا ہے۔ ڈان لیکس کی خالق شہزادی کو معافی دے کر جعلی بکرو ں کی قربانی پر اکتفا کرلیا جاتا ہے۔

پاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر انڈین فوج کی گولہ باری سے پاکستانیوں کی شہادت، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے حملے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر مکمل خاموشی – ڈان لیکس 2 کی صورت میں ملک پاکستان کے بارے میں زبان درازی – آخر کب تک ان کے جرائم سے صرف نظر کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے ضامن اداروں کی خاموشی کا کیا مطلب؟ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرٹیکل 6 کےاطلاق میں کیا رکاوٹ ہے؟

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post نا اہل وزیراعظم کے انڈین بول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ImI4ic
via IFTTT

سعودی شاہ زادے کا فرمان ؛ ’’فلسطینیو! خاموش! مجھے اسرائیلی بندوقوں کی موسیقی سُننا ہے‘‘FOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادۂ معظم محمد بن سلمان نے کچھ دنوں پہلے فرمان جاری کیا تھا: ’’فلسطینی صدر ٹرمپ کی امن سے متعلق تجاویز قبول کریں یا اپنا منہہ بند رکھیں‘‘ مگر یہ فلسطینی بڑے ہی گستاخ ہیں، ویسے بھی پیغمبروں کی بستی کے مکین شاہوں کو خاطر میں کہاں لائیں گے، انھوں نے ٹرمپ کی تجاویز کے ساتھ سعودی شاہ زادے کا حکم بھی جوتے کی نوک پر رکھا اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے خلاف سڑکوں پر سینہ سپر ہوگئے۔ سو اب ان کے سینے سیدھی چلائی جانے والی گولیوں سے چھلنی ہورہے ہیں، جسموں سے لُہو پھوٹ رہا ہے، جان سے جارہے ہیں یا لاشیں اُٹھا رہے ہیں، لیکن شہر مقدس کو امریکی داشتہ صہیونیت کا کوٹھا بننے سے روکنے کے لیے برسر پیکار ہیں۔

پیر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کی صہیونی خواہش اور امریکی ہٹ دھرمی نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے بعد عملی صورت اختیار کی تو عالم اسلام سمیت پوری دنیا پر سکوت طاری رہا، لیکن فلسطینی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے۔ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 55 افراد کو شہید کردیا، جب کہ 2700 سے زائد زخمی کردیے گئے۔

احتجاج اور مظاہرین پر گولیاں برسانے کا یہ خون میں ڈوبا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ ان کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں بچے، خواتین اور صحافی بھی شامل ہیں۔ اس ظلم، خوف ناک تشدد اور وحشیانہ سلوک کے باوجود فلسطینی احتجاج کرتے رہے۔

فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے تشدد کا سلسلہ اس سال مارچ سے جاری اور لاتعداد فلسطینیوں کی جانیں لے چکا ہے۔ رواں سال 30 مارچ کو فلسطین کے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی واپسی کے عنوان سے اسرائیل کی سرحدی باڑ پار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے ہزاروں فلسطینی اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے تھے، جہاں مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 روز میں صحافی سمیت 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

پیر کو امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے فوری بعد فلسطینی سڑکوں پر جمع ہوگئے اور اسرائیلی فوج اور امریکا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بیت المقدس کی جانب بڑھتے رہے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر اپنے احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔

جب آپ اپنے گھر میں سکون سے بیٹھے شاید چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے، اس وقت بھی فلسطینی نوجوان، بوڑھے، عورتیں اور بچے جان ہتھیلی پر رکھے سراپا احتجاج ہوں گے اور اسرائیلی فوجیوں کی گولیاں کسی فلسطینی کے حلقوم، سینے اور سر میں چھید کرکے شیطانی ریاست کے لیے خون کا خراج وصول کررہی ہوں گی۔

ایک جنگ، مسلسل جنگ، جو ستّر سال سے جاری ہے، ایک دن کے لیے بھی نہیں رُکی۔۔۔۔۔ یہ کیسی جنگ ہے۔۔۔ ایک طرف جوہری طاقت کے جدید ترین اسلحے سے لیس فوجی، بندوقیں، ٹینک، میزائل، طیارے۔۔۔۔ اور دوسری طرف ہاتھوں میں پتھر اور غلیلیں، گولیاں روکنے کے لیے جرأت سے لبریز سینے، بندوقوں کی دھاڑ کے جواب میں نعروں کی للکار۔۔۔۔ ایک فریق کا سرپرست اور مربی عالمی وڈیرا امریکا، روس سمیت یورپ کی طاقتیں اس کے مظالم اور کالے کرتوتوں پر چُپ سادھے یا پوری منافقت کے ساتھ کم زور سا احتجاج کرکے اُس کی خاموش حلیف، چین اُس کی سفاکیوں اور استحصال پر منہہ کان اور آنکھیں بند کیے۔

اُمت مسلمہ کا ایک ٹھیکے دار سعودی عرب مکر کی نقاب سرکا کر اُسے تسلیم کرنے کو تیار، ملت اسلامیہ کی امامت کا دعوے دار ایران ریاکاری کا ہنر آزماتے ہوئے بس لفظوں کے گولے برسا کر اور یوم القدس منا کر اپنی ذمے داریوں سے عہدہ برآ، عالم اسلام کی قیادت کا خواب آنکھوں میں سجائے تُرکی کا کردار اُس کی زبانی کلامی مخالفت تک محدود، باقی کی مسلم دنیا اور دیگر ممالک خاموش تماشائی۔۔۔۔ اور دوسری طرف تنہا اور نہتے فلسطینی اپنی بقاء کی جنگ اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کو صیہونیت کا سیاسی مرکز بنانے سے بچانے کے لیے اکیلے مصروفِ جنگ۔

کتنے مایوس کُن حالات ہیں، زمین سے آسمان تک مکمل اندھیرا، اُمید کی کوئی ٹمٹماتی کرن بھی نہیں، آس کے ایک کے بعد ایک بجھتے دیپ، مگر یہ فلسطینی نہ جانے کس مٹی کے بنے ہیں کہ مایوس ہوتے ہی نہیں۔ عشروں سے لڑ رہے ہیں، اپنی دھرتی اپنے جسموں سے بھر رہے ہیں، ننھے ننھے بچوں کی لاشیں دفناتے ہیں، اور ابھی ناخنوں سے چھوٹی سی قبر کی مٹی دُھل بھی نہیں پاتی کہ پھر خونخوار اسرائیلی فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ باہر کی تاریکی ان کا کچھ نہیں بگاڑ رہی، روشنی تو ان کے سینوں میں بھری ہے۔

ان کے خون میں پیغمبروں کا عزم، جرأت اور استقامت لہریں مارتی ہیں۔ چناں چہ بم باری سے گھر تباہ کردیے جاتے ہیں، روزگار چھین لیا جاتا ہے، پانی کی راہیں روک کر انھیں قطرے قطرے کے لیے محتاج کردیا جاتا ہے، انھیں ترک وطن پر مجبور کرنے کے لیے ہر جتن کیا جارہا ہے، لیکن وہ اپنی زمین تو کیا اپنی جدوجہد چھوڑنے کے لیے بھی آمادہ نہیں۔

فلسطینیوں کی اس استقامت پر صہیونی اور ان کے پرانے حبیب اور نئے دوست کیوں غصے اور جھنجھلاہٹ کا شکار نہ ہوں۔ محمد بن سلمان کے لفظوں میں بھی یہی جھنجھلاہٹ پھنکار رہی ہے۔ ’’فلسطینی اپنی زبان بند رکھیں‘‘ جیسے رعونت بھرے الفاظ تو شاید کبھی اسرائیل کے حکم رانوں اور ڈونلڈٹرمپ سمیت اسرائیلی رکھیل کے ناز اٹھاتے امریکی صدور نے بھی ادا نہیں کیے۔

یہ زہر بھرا جملہ اپنے اندر بہت سے معنی سموئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کا ولی عہد اور عملی طور پر سعودی مملکت کا بادشاہ بہ الفاظ دیگر فلسطینیوں سے کہہ رہا ہے: ’’بکواس بند کرو، ہمارے آقا، ظل سبحانی، میرے سلطان ڈونلڈٹرمپ امن کے نام پر تمھیں جو خیرات عطا کر رہے ہیں وہ سر جھکا کر ہاتھ بڑھا کر وصول کرو۔ تم جانے کب سے ہمارے لیے مصیبت اور جان کا عذاب بنے ہوئے ہو، تم مسلم اُمہ کی سربراہی اور خیرخواہی اور اسلام کی خدمت کے ہمارے دعوؤں پر سوالیہ نشان اور بدنما داغ بن گئے ہو۔ واشنگٹن سرکار اور ہمارے درمیان مزید قُربت کی راہ میں تم ایک روڑا ہو، جسے ہم آل سعود اپنے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے ردعمل کی خوف سے ٹھوکر نہیں مار پاتے، اس لیے مجبوراً دھیرے دھیرے سرکا رہے ہیں۔ اب اپنے ہونٹوں پر تالا ڈال کر چُپ چاپ وہ کھیل دیکھو جو تم سے کھیلا جارہا ہے۔‘‘

محمد بن سلمان یہ نہیں بھی کہتے تو سعودی عرب کی حالیہ قیادت کے اقدامات فلسطینیوں کو یہ باور کرانے کے لیے کافی ہیں کہ سعودی قیادت کیا چاہتی ہے۔ یوں بھی فلسطینیوں اور ان کی جدوجہد کے لیے سعودی اعانت احتجاج اور اخلاقی امداد سے ایک قدم بھی کبھی آگے نہیں بڑھی ہے۔ لہٰذا اپنی جنگ آپ لڑتے فلسطینیوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ ان کی غم گساری اور ملت اسلامیہ کی غم خواری کے دعوے دار کب اپنے عمل کی طرح دعوؤں پر بھی سیاہی پھیر دیتے ہیں۔

اس وقت فلسطینی ایک ایسے شہر کے تقدس کے لیے میدان میں آئے ہیں جو امت مسلمہ کے لیے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے بعد تیسرا پاکیزہ ترین شہر ہے، جسے ہر مسلمان پوری عقیدت کے ساتھ قبلۂ اول کہتا ہے۔ لیکن قبلۂ اول کو بچانے کی جنگ صرف فلسطینی لڑ رہے ہیں کوئی اور مسلم قوم اس معرکے میں صف اول تو کجا ان کی پشت پر بھی نہیں۔ سعودی عرب اپنے مفادات کے لیے یمن پر جنگ مسلط کرنے سے گریز نہیں کرتا، شام میں اپنے وسائل جھونک دیتا ہے، اپنی جنگ بازی کے لیے دنوں میں اسلامی عسکری اتحاد بنا کے کھڑا کردیتا ہے (جس کی سیادت ہمارے ’’ہیرو‘‘ راحیل شریف کے حصے میں آئی)، امریکا کے اشارے پر افغانستان میں پوری قوت سے ’’شریک جہاد‘‘ہوجاتا ہے۔

اسی طرح ایران بشارالاسد جیسے جلاد آمر کی حکومت بچانے کے لیے اپنے فوجیوں اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں موجود اپنے ہم نواؤں کو ارض شام پر کٹوا دینے سے دریغ نہیں کرتا، مشرق وسطیٰ میں اپنا کردار بڑھانے پر مُصر ترکی شامی سرزمین پر سینہ تان کر بم برساتا ہے۔۔۔۔۔۔ لیکن مسلم دنیا کے یہ ’’قائدین‘‘ اور اسلام کے یہ محافظ اسرائیلی سرحد تو کیا اسرائیل کے سائے سے بھی دور ہوتے ہیں۔ فلسطینیوں کو تحفظ دینے کے لیے ان ممالک نے کبھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، لیکن اسلام کے یہ پاسبان بیت المقدس کی پامالی پر بھی ’’غم و غصے کی لہر‘‘ سے زیادہ کچھ نہ دکھا سکے۔ یہ لہر بھی کچھ دن چنگاریاں اُڑا کر سرد پڑ چکی ہے۔ رہی اسلامی ممالک کی تنظیم تو یہ اقتدار کی مصروفیات سے تھک جانے والے مسلم دنیا کے حکم رانوں کی گپ شپ کی بیٹھک کے سوا کچھ نہیں۔

اس معاملے میں مسلم دنیا کی واحد جوہری قوت پاکستان کا کردار بھی کچھ کم افسوس ناک نہیں۔ ہمارا کردار بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر احتجاج تک محدود ہے۔ پرویزمشرف کے دور میں تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں، لیکن بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ ریاستی سطح پر کردار سے قطع نظر اب لگتا ہے کہ جیسے فلسطین کا معاملہ جو کبھی دلوں کو گرما دیتا تھا، اب بھولی ہوئی داستان اور گزرا ہوا خیال بن کے رہ گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مقتدر حلقوں نے ریاست اور شہریوں کو افغانستان پر روس کی یلغار اور امریکی حملے کے بعد جس طرح استعمال کیا، اس کے نتائج نے ہمارے شدید مسائل سے دوچار کرنے کے ساتھ ’’تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیٹر تُو‘‘ کی خود غرضانہ سوچ کا شکار بھی کر دیا ہے۔

فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے اور مشرق تا مغرب کسی کی آنکھ میں آنسو تک نہیں۔ محمد بن سلمان نے جو بات کہہ دی، لگتا ہے سارے حکم راں خاص طور پر مسلم دنیا کے صاحبان اقتدار فلسطینیوں کو انھی الفاظ میں جھڑک رہے ہیں، ’’فلسطینیوں اپنا منہہ بند رکھو، خون کا بہتا دریا دیکھو، لیکن زبان سے اُف تک نہ نکلے، اپنے کم سِن بچوں کی لاشیں زمین میں اُتارتے رہو، لیکن سسکی بھی بلند نہ ہو، تمھارے شہر لُٹیں عزتیں پامال ہوں لیکن خبردار جو حرف انکار بلند کیا۔۔۔۔ چُپ، ایک دم خاموش، ہماری نیند میں خلل مت ڈالو، ہم امریکی محبوب کے ساتھ ملن کا گیت گارہے ہیں، تمھاری آواز مخل نہ ہو۔‘‘

The post سعودی شاہ زادے کا فرمان ؛ ’’فلسطینیو! خاموش! مجھے اسرائیلی بندوقوں کی موسیقی سُننا ہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rKoQIc
via IFTTT

پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکامFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران برطانیہ کیلیے بک کیا گیا پارسل قبضے میں لیا گیا جس میں موجود شرٹس اورکچن میں استعمال ہونے والی لکڑی کی اشیا میں ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی، جسکی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 کروڑ 40لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

The post پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L375fO
via IFTTT

شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سیئول: شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بارپھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے ’دباؤ‘ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ  اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدرٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیرخارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوارسے لگایا اوریکطرفہ طورپرجوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔

اس سے قبل مارچ میں امریکی صدرٹرمپ نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کرلیا تھا جس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اور اس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔

The post شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rPxPbc
via IFTTT

منگل، 15 مئی، 2018

نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، وزیراعظمFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیٹ پر دیکھا ہے سابق صدر پرویز مشرف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود درانی اور رحمان ملک سمیت عمران خان نے بھی ایسی بہت سی باتیں کی ہیں، بھارتی میڈیا نے خبر کے کچھ حصوں کی غلط تشریح کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار ہے، جس نے ایٹمی دھماکے کیے اس پر غداری کا الزام ناقابل قبول ہے، سیاسی مقاصد کے لیے ہم نے نیشنل سیکیورٹی کوداؤ پر لگادیا، اس معاملے پر پارلیمنٹ کمیشن بنائے اور تمام معاملہ مس رپورٹنگ سے شروع ہوا لہذا اب اسے ختم ہونا چاہیے۔

The post نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rHTtOk
via IFTTT

سانحہ 12 مئی؛ میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائدFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔

سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی سمیت 19 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جب کہ ملزم عمیر صدیقی گرفتار ہے، عدالت مقدمے میں 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post سانحہ 12 مئی؛ میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L1nUrN
via IFTTT

مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کےلیے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیںFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

پشاور: مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات  کے لیے پارٹی ٹکٹ کےلیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے امیدواروں سے سابق نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا حلف نامہ بھی مانگ لیا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ فارم میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا حلف نامہ بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی نشست کے لیے 50 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔  قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ایک لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 75 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے، فارم میں امیدواروں سے بحالی جمہوریت کے لئے جدوجہد کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

The post مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کےلیے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KpOtWa
via IFTTT

اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرلFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپراسٹارز کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔  ہالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹنکنس(مسٹربین)، بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور  پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو سمیت متعدد فنکار جعلی موت کی خبروں کا شکار بن چکے ہیں۔ حال ہی میں جھوٹی موت کی افواہوں کا نشانہ بنے بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار ہونے والےاداکار

بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کررہا ہے جس کے مطابق ممبئی کے جنوب میں واقع ہل اسٹیشن مہا بلیشور میں اداکار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ میسیج دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگیا یہاں تک کہ مہابلیشور پولیس کو سامنے آکر اس واقعے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔

مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پروائرل

مہابلیشور کے سینئر پولیس آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر مہابلیشور یا آس پاس کے علاقوں میں اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہوتا تو ہمیں ضرور علم ہوتا۔ ہم نے چیک کیا ہے اور ابھی تک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی  کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کا میسیج ایک ہفتے قبل پھیلایاگیا اور اتوار کے روز دوبارہ یہ خبریں گردش کرنے لگیں۔ تاہم ہم پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ میسیج کس نے پھیلایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’مسٹر بین‘‘ کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا تھا کہ اجے دیوگن شوٹنگ ختم کرکے  مہابلیشور سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع ہونے سے  ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

The post اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IGLZWk
via IFTTT

بھارت کا لاڈلاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

’’عدلیہ کا لاڈلا عمران خان‘‘ ایوان سے اٹھتے اس نعرے کی گونج ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بھارت کے لاڈلے نے وہ کام کیا کہ پوری قوم حیرت میں مبتلا ہوگئی۔ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ یہ نعرہ بھارتی قوم اپنے ملک سے وفا کا ثبوت دیتے ہوئے لگاتی ہے لیکن ہمارے میاں محمد نواز شریف کی کیا ہی بات ہے جو اس نعرے کے بغیر ہی بھارت سے اپنی وفاداری نباہنے میں بھارتیوں سے کم نہیں۔ پاکستان کے خلاف نواز شریف کا یہ پہلا بیان نہیں، پہلے بھی نواز شریف پاکستان اور پاک افواج کے خلاف کئی بار ہرزہ سرائی کرچکے ہیں۔

نواز شریف کی بھارت سے محبت یک طرفہ نہیں بلکہ بھارت کو بھی نواز شریف کا دفاع کرتے کئی باردیکھا گیا۔ یہ بات اس وقت پاکستانیوں کے سامنے کھل کر آئی جب نواز شریف کے خلاف پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی میں ثبوتوں کے انبار پیش کیے گئے اور جے آئی ٹی میں ثبوت پیش ہونے کی دیر تھی کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گی۔ تشویش کی یہ لہر نہ صرف بھارتی حکمرانوں میں پائی گئی بلکہ بھارتی میڈیا بھی اپنے حواس کھو بیٹھا۔

ایک بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس وقت خبر شائع کی کہ نوازشریف مسند اقتدار سے الگ ہوئے تو کشمیر کی جدوجہدآزادی کو مزید تقویت ملے گی اور کشمیریوں کی آزادی کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان دنوں پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باوجود نواز مودی تعلقات بہترین رہے۔

نواز شریف کا اس طرح پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آنا کچھ لوگوں کےلیے تعجب کی بات نہیں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تقاریر میں بارہا اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ نواز شریف اقتدار میں آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔ اس میں ہمسایوں اور 7 سمندر پار کے دوستوں کی ہیوی انویسٹمنٹ شامل ہے، قوم تصویر کے اس رخ کو ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔

نواز شریف نہ صرف پاکستان کےلیے بلکہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کےلیے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نواز شریف کشمیر کےلیے خطرے کا باعث کیسے؟

1947 سے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور اب تک لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور مسلسل قابض بھارتی افواج کی بربریت کا شکار ہیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں دنیا بھر میں آواز بلند کرتا آیا ہے اور گزشتہ کئی سال سے اقوام متحدہ میں پاکستان کشمیریوں کے حق کےلیے لڑ رہا ہے۔ جب بھی اقوام متحدہ کا اجلاس ہوا، پاکستان کے نمائندے کشمیر کے حوالے سے اپنا دو ٹوک مؤقف پیش کرتے آئے ہیں لیکن جب بھی پاکستان کی نمائندگی نواز شریف نے کی، نہ صرف کشمیر کے حوالے سے بلکہ لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال پر بھی واضح مؤقف دینے میں ناکام رہے۔

مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی منتخب کردہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کئی سال سرکاری خزانے پر بوجھ بنے رہے، جو کشمیر مسئلے کا حل تو دور کی بات کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر مذمت کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ نواز شریف اور فضل الرحمن نے کشمیریوں پر ہونے والے بدترین ظلم پر مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی جس نے انڈیا کے حوصلے اتنے بڑھا دیئے کہ انہوں نے پہلی بار کشمیریوں پر کیمیکل حملے شروع کیے جو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

نواز شریف پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ ان کی پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف مہم جوئی دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے پیدا کرکے دشمنوں کو کھل کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں۔

پاکستانی عوام بھارتی وزیراعظم کی اچانک لاہور آمد کیسے بھول سکتے ہیں جب نواز شریف کی نواسی مہرالنساء صفدر کی رسم مایوں منعقد کی گئی جس میں نوازشریف سمیت، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔ مہرالنساء کی مایوں کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے۔ اس موقعے پر دھوم دھڑکے، ہلے گلے، موج مستی اور گانے بجانے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔

ایسا نہ صرف کشمیری عوام بلکہ لائن آف کنٹرول پر ہر روز بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے خون سے غداری ہے۔ شیخ مجیب کے نقش قدم پر چلنے والے اس سیاسی سنپولیے کا اژدھا بننے سے پہلے سر کچلنا ہوگا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post بھارت کا لاڈلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2jYx5g6
via IFTTT

جینز کب دھونی چاہیے؟FOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

پاکستان اور دنیا بھر میں لڑکے لڑکیاں بصد شوق جین کی پتلون پہنتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہیں کب دھونا چاہیے؟

فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلونوں کو جتنا ہوسکے دھونے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ گرم پانی اور ڈیٹرجنٹ اس کے رنگ اڑانے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔

جینز بنانے والی معروف کمپنی، لیوی کے سی ای او چپ برگ کہتے ہیں’’ لوگوں کو اپنی جینز دھونے سے اجتناب کرنا چاہیے۔یہ ماحولیاتی بہتری کے لیے اچھا ہے کیونکہ اس سے پانی اور توانائی کی بچت ہوگی۔‘‘ان کا کہنا ہے ’’اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو اپنی نیلی جینز أ نہ دھونا ہی بہتر ہے۔‘‘

یہ مشورہ ہوسکتا ہے بیشتر افراد کے لیے قابل قبول نہ ہو۔ تاہم نہ دھونے سے اٹھنے والی بو سے قطع نظر طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جینز کو نہ دھونا صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں کرتا۔آسٹریا کی انزبرک یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جینز کو نہ دھونا صحت کے لیے خطرناک ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے عام روزمرہ کے کاموں کے لیے پہنتے ہوں۔

اگرچہ جینز نہ دھونا بظاہر صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا مگر اس میں پیدا ہونے والی بو ضرور مسئلہ ہے۔اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلون کچھ عرصے استعمال کے بعد فریزر میں جما دینے سے اس میں پیدا ہونے والے بیکٹریا مر جاتے ہیں جبکہ بو ختم ہوجاتی ہے۔تاہم ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں کہ یہ طریقہ کار موثر ہے۔مگر یہ واضح ہے کہ اگر ماہرین کی بات پر یقین کیا جائے تو طویل عرصے تک جینز کی پتلون نہ دھونے میں کوئی برائی نہیں۔

The post جینز کب دھونی چاہیے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rJfKv5
via IFTTT