ہفتہ، 12 مئی، 2018

چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے کیسزکی سماعت سے قبل کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیئے۔

فاتحہ خوانی کے بعد چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسارکیا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں، جس پروکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیرِسماعت ہے، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس نمبردیں ہم جائزہ لیں گے، جس کے بعد چیف جسٹس نے 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پرسیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ICfw3m
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔