منگل، 29 مئی، 2018

ارجن رام پال کی 20 سالہ شادی کا خاتمہ (ضیاء مغل)

0 comments

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارارجن رام پال اورمہرنے اپنی 20 سالہ شادی کا خاتمہ کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارارجن رامپال اوراہلیہ مہر باہمی رضامندی سے اپنی 20 سالہ شادی ختم کرکے علیحدہ ہوگئے۔ علیحدگی کے بعد دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال ساتھ رہنے والا وقت بہت خوبصورت تھا جس میں بہت سی یادیں بسی ہیں پراب وقت آگیا تھا کہ ہم دونوں الگ ہوجائیں تاہم علیحدگی کے بعد بھی ہم ایک دوسرے اچھے دوست مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں یہ بیان جاری کرنے میں بہت عجیب محسوس ہورہا ہے کیونکہ ہم دونوں ہی اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے سامنے ہمیشہ ہی کم گورہے ہیں۔

ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایک فیملی ہیں، جوایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اوربالخصوص اپنے بچون کے لیے ایک دوسرے کے قریب بھی رہیں گے۔

واضح رہے کہ ارجن رام پال اورمہر 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جن کی 2 بیٹیاں 16 سالہ ماہیکہ اور13 سالہ مائرہ ہیں۔

The post ارجن رام پال کی 20 سالہ شادی کا خاتمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sjRD6A
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔