منگل، 29 مئی، 2018

نوازشریف کا ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ نوازشریف نے کہا کہ قومی کمیشن کا پارلیمنٹ، عدلیہ، سول سوسائٹی اوراسٹیبلشمنٹ بھی حصہ ہوسکتی ہے، سیاست دانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اب اگر کوئی حادثہ ہوا تو کون ذمہ دارہوگا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم نے قوم کوڈبونا نہیں، صرف ایک بندے کے خلاف انکوائری سے کچھ نہیں ہوگا نہ ہونا چاہئے، اب اس چیز کی تہہ تک پہنچنا ہوگا، پرویزمشرف، اسد درانی اورشاہد عزیزکی کتابیں دیکھ لیں اوردھرنے کے کردار تو بتا ہی چکا ہوں۔

نوازشریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق کہا کہ ناصرالملک قابل احترام اورایک بے مثال شخصیت کے حامل ہیں، ان کی تعیناتی کوسراہنا چاہیے، بطورجج اورچیف جسٹس ناصرالملک کی خدمات سرفہرست ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرشہباز شریف نے مجھ سے مشاورت کی، ناصر کھوسہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہیں، ناصر کھوسہ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کا نام پی ٹی آئی کی جانب سے آیا اور یہ نہیں کہا وہ جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں تو انکا نام ڈراپ کردیں، سیاستدانوں کو تنگ نظر نہیں ہونا چاہیے۔

The post نوازشریف کا ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kx4IWz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔