بدھ، 30 مئی، 2018

موٹروے پولیس کی راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، زخمی ہونے والوں میں بس کنڈکٹر اور 2 مسافر شامل ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

موٹروے پولیس نے پہلے موقف اپنایا کہ بس میں اسمگل شدہ اشیاء تھیں اور پہلے بس سے موٹروے پولیس پر فائرنگ کی گئی لیکن شہری کے موبائل سے بننے والی فوٹیج نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹروے پولیس اہلکار چلتی بس پر فائرنگ کرتے ہیں اور بس موٹروے سے جی ٹی روڈ ترنول کی طرف مڑ جاتی ہے، جہاں بس رکتی ہے اور زخمی امداد کے لیے بھاگتے ہیں۔

تھانہ نصیرآباد پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے پشاور سے لاہور جانے والی بس پر اس وقت فائرنگ کی جب موٹروے پولیس اہلکاروں نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے بس نہ روکی جس پر  موٹروے پولیس نے فائرنگ کردی۔

گذشتہ رات تک موٹروے پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے میں لگی رہی لیکن اس فوٹیج کے سامنے آنے پر آئی جی موٹروے امجد جاوید سلیمی کو بھی ایکشن لینا پڑا اور فائرنگ میں ملوث دو افسران کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔

The post موٹروے پولیس کی راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GZpN4Z
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔