جمعہ، 25 مئی، 2018

لاہورسینٹرل جیل میں قید بھارتی شہری کی 36 سال بعد شہریت کی تصدیقFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

لاہور: سینٹرل جیل میں قید بھارتی شہری کی 36 سال بعد شہریت کی تصدیق ہوگئی ہے گجنندشرما بھارتی شہر جے پورکا رہائشی ہے جو 1982 میں لاپتہ ہوگیا تھا۔

لاہورکی سینٹرل جیل میں قیدبھارتی شہری گجنندشرما کی شہریت کی تصدیق کے لیے متعددبار بھارتی حکام کو خطوط لکھے گئے، ذرائع کے مطابق آخری بار 4 فروری کو گجنندشرما کی شہریت کے تصدیق کے لیے لکھے گئے خط پر موثرکارروائی کی گئی ہے۔

بھارتی حکام کی طرف سے پاکستانی حکام کوبتایا گیا ہے کہ گجنند شرما 1982 میں جے پور میں لاپتہ ہوا تھا، گجنند شرما کی بیوی لاکھنی دیوی اور دو بیٹوں راکیش اورمکیش کوتلاش کرلیا گیا ہے، لاکھنی دیوی اوران کے بیٹوں نے پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی گجنند شرما کی تصویردیکھ کراسے پہچان لیا ہے، ان کے مطابق وہ کئی برسوں تک گجنند شرما کی تلاش کرتے رہے اوربالآخر ان کی امید ختم ہوگئی تھی، تاہم گجنند شرما کے زندہ ہونے کی خبرملنے کے بعد ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے جیسے ہی بھارت کی طرف سے گجنند شرما کی شہریت کی باقاعدہ تصدیق کی دستاویزات موصول ہوں گی اس کی رہائی کے بارے میں اقدامات شروع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں درجنوں ایسے قیدی موجود ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں مگران کی شہریت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے۔

The post لاہورسینٹرل جیل میں قید بھارتی شہری کی 36 سال بعد شہریت کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sc1NpF
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔