جمعرات، 3 مئی، 2018

کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکانFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: شہر قائد میں آج اور کل موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج اور کل موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ آج درجہ حرارت 42 اور کل 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث ہوا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کے دوران محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ اب تک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم انتہائی گرمی کی توقع کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے لیے دیگر چند وجوہ کے علاوہ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ درجہ حرارت میں 3 دن یا اس سے زائد مسلسل اضافہ رہے۔

 

The post کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rhzJ4O
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔