جمعرات، 3 مئی، 2018

الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران اور ڈی آر اوز کے نام فائنل کرلیے گئےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے نام فائنل کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے ڈی آر اوز اور آر اوز کے نام فائنل کرلئے گئے۔ سیشن ججز کو ڈی آر او لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن ججز اور سینئر سول ججز کو ریٹرننگ افسران لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقوں کے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے نام مشاورت کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کو بھجوا دیئے ہیں۔ ہائی کورٹس کو 120 سے زائد مجوزہ ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور 800 سے زائد مجوزہ ریٹرننگ آفیسرز کی فہرست بھجوائی گئی ہے۔ ہائی کورٹس سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن 7 مئی کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کردیگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز بیورو کریسی سے لے گا۔

The post الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران اور ڈی آر اوز کے نام فائنل کرلیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rh8E1H
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔