بدھ، 23 مئی، 2018

کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ42 سے تجاوز کرگیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

کراچی: شہر قائد میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ہے جب کہ پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے گرمی کی حالیہ لہر اگلے دوروز تک برقرار رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو آج بھی گرم اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا رہے گا۔ دوپہر 12 بجے کراچی کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ اس کے علاہ  آج دن بھر شمال کی جانب سے گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی یہ حالیہ لہر مزید دوروز تک جاری رہے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں حالیہ گرمی سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے

گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی، ہوا، پانی کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور باہر جانا ضروری ہوتو سر کو کسی گیلے کپڑے سے ڈھانپیں اس کے علاوہ چھتری لے کر گھر سے باہر جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث لوگوں  کو سخت پریشانی کا سامنا رہاتھا جب کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا۔

 

The post کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ42 سے تجاوز کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2x35Ryl
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔