منگل، 29 مئی، 2018

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی داخلی، خارجی سلامتی کی صورتحال فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور خارجی سلامتی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کی صورتحال پر غور جاری ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xoJYd0
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔