منگل، 29 مئی، 2018

راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر (ضیاء مغل)

0 comments

 کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ کے والد نے واقعے میں ملوث سابق پولیس افسر راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

نقیب اللہ کے والد محمد خان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملیر کینٹ کے علاقے میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ملزم کو رکھا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راؤ انوار کو اس کے گھر میں رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار کیخلاف نیب میں درخواست دائر

نقیب کے والد نے عدالت سے درخواست کی کہ راؤ انوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم کو جیل منتقل کیا جائے،  درخواست میں محکمہ اخلہ، آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ایس ایس پی سینٹرل جیل اور راؤ انوار کو فریق بنایا گیا ہے۔ نقیب اللہ محسود کے والد نے گزشتہ روز راؤ انوار کیخلاف غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں نیب میں بھی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی پولیس پارٹی نے دہشت گردی کا الزام لگا کر پولیس مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو قتل کردیا تھا تاہم بعد میں وہ مقابلہ جعلی اور مقتولین بے گناہ ثابت ہوئے۔

The post راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JbKobr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔