واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور اس کے بعد پرامن انتقال اقتدار کیلئے پر امید ہے۔
میڈیا پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کی توقع کرتے ہیں اور انتخابی اصلاحات بل کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کے لیے پرامید ہے اورعالمی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں الیکشن کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ سے جب امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
The post پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے پر امید ہیں، امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L7lzL0
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔