منگل، 29 مئی، 2018

قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ میں تیزاب گردی کی شکار سیکنڈ ائیر کی طالبہ راحیلہ رحیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طالبہ راحیلہ رحیم نے کہا کہ میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ تھی، شادی سے انکار کرنے پر پولیس کانسٹیبل ذیشان نے کراچی میں عید کی رات تیزاب پھینک کر میرا چہرہ جلادیا، میرا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلایا جائے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ سندھ کے قانون میں نہیں ہے کہ تیزاب پھینکنے کا کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ،ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے، ہم نہیں چاہتے آپ عدالتوں کے چکر لگائیں، پنجاب کے قانون میں ترمیم ہے کہ تیزاب پھینکنے پرکیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔

طالبہ راحیلہ رحیم نے کہا کہ تیزاب پھینکنے والا ملزم ذیشان سندھ پولیس میں کانسٹیبل ہے اور اسے سندھ پولیس کی جانب سے اب بھی تنخواہ بھی دی جارہی ہے، میرا چہرہ جل جانے کی وجہ سے مجھے اپنی تعلیم کو بھی خیر آباد کہنا پڑا، میں تعلیم حاصل کر رہی تھی میرا قصور کیا تھا؟۔

سپریم کورٹ نے دل محمد علیزئی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

The post قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ہم قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LC2tO6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔