منگل، 29 مئی، 2018

عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات (ضیاء مغل)

0 comments

 لاہور: عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری کے بعد آج سیکرٹری قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ عاصمہ حامد ملکی تاریخ کی پہلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اعلٰی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں، بادی النظر میں عاصمہ حامد کو شریف خاندان سے وفاداری نبھانے کے عوض تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا تھا۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوا تھا۔

The post عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2shsM45
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔