جمعرات، 10 مئی، 2018

گرد اور آلودگی سے آنکھوں، سانس اور الرجی کی بیماری پھیلنے لگیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی:  کراچی میں سڑکوں پر اڑنے والی گرد اورگاڑیوں کے زہریلے دھوئیں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں سست روی سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے اڑنے والی اڑنے دھول اور مٹی سے امراض چشم میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دھول مٹی اور گرد و غبار کے باعث سیکڑوں افراد امراض چشم اور سانس کے امراض اور الرجی میں مبتلا ہوگئے حکومت کے نہ ختم ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے باعث امراض چشم ہولناک صورت اختیار کررہے ہیں پاکستان میں باالخصوص دیہی علاقوں میں آنکھوں کے مسائل پیچیدہ صورت اختیار کر رہے ہیں۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا ہے کہ سڑکوں پر دھول مٹی اورگرد آلود ہواؤں سے سب سے زیادہ آنکھیں متاثر ہوتی ہیں کراچی میں ہر طرف سست روی سے جاری ترقیاتی کاموں نے شہریوں کو آنکھوں سمیت صحت کے مسائل سے دوچارکررکھا ہے۔

ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کہ سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے دوران اڑانے والی دھول مٹی کے ذرات آنکھوں میں جاکر شدید تکلیف پہنچاتے ہیں دھول اور مٹی سے آنکھوں کی الرجی جنم لیتی ہے جس میں آنکھوں سے پانی آنا، خارش ہونا شامل ہے ایسی صورت میں لاپروائی برتنے سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے کراچی میں شہریوں کی آنکھیں سب سے زیادہ ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں شوگر کے مرض کی پیچیدگیوں کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریوں اور مسائل بڑھ گئے ہیں۔

شوگر کے مرض میں آنکھوں کے پردے (ریٹینا) کو شدید نقصان پہنچاتا ہے بلدیاتی ادارے ترقیاتی کام کے دوران شہریوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے سڑکوں پر اڑنے والی دھول اور مٹی سے آنکھوں، سانس اور الرجی کے امراض جنم لیتے ہیں شہریوں کو امراض چشم سے محفوظ رکھنے کیلیے ہاشمانی فاؤنڈیشن نے آنکھوں کے طبی کیمپ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

کراچی میں موتیا کی وجہ سے کم لیکن ذیابیطس کی وجہ سے زیادہ مریض آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہری خصوصاً موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے اپنی آنکھوں کو صاف پانی سے دھوئیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ گرد اور مٹی سے ان کی آنکھیں محفوظ رہیں۔

چیئرمین ہاشمانی میڈیکل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں آنکھوں کے طبی کیمپوں میں اب تک ایک لاکھ سے زاید مفت آپریشن کیے جاچکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زاید مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا جا چکا ہے۔

The post گرد اور آلودگی سے آنکھوں، سانس اور الرجی کی بیماری پھیلنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IahpRx
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔