کابل: افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد 27 پرائمری اور سیکنڈری اسکول حکام نے بند کر دیے۔ ان اسکولوں میں 11 ہزارسے زائد طلباو طالبات زیرتعلیم ہیں۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔
The post افغانستان میں طالبان نے تخار میں تمام اسکول بند کرادیئے، ہزاروں طلبا متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IN40mT
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔