ممبئی: نامور گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، پہلے اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے، پھر سونم کپوراور آنند آہوجا ایک دوجے کے ہوئے، بعدازاں اداکارہ ومیزبان نیہا دھوپیانےاداکار انگد بیدی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی اوراب بالی ووڈ کے معروف گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا گزشتہ روز اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپورکی شادی پرپاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد
بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔ ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔
ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی طلاق کی وجہ اداکارہ سونیا کپور کو قراردیاجارہاتھا، لیکن طلاق کے بعد ہمیش کی پہلی بیوی کومل کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہاگیا کہ وہ اپنا گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دے رہیں ہمیش اور میں آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور اپنی مرضی سےالگ ہورہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں
واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی نئی اہلیہ سونیا کپور ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں اور اب تک ڈراما سیریل’کیسا یہ پیار ہے‘، ’جگنی چلی جالندھر‘،’یس باس‘اور’ری میکس‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
The post ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IfGtqi
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔