پیر، 28 مئی، 2018

خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت کا آج آخری دن ( ZIA MUGHAL)

0 comments

پشاور: تحریک انصاف کی آج آئینی مدت ختم ہوجائے گی جب کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت آج رات 12 ختم ہورہی ہے اورحکومت کے آخری روز اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد نگران وزیراعلی کی تقرری کا اعلان بھی آج متوقع ہے.

اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے مطابق وزیراعلی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس کی جاسکتی ہے جس میں نگران وزیراعلی کا اعلان کریں گے اوراس میں واضع ہوجائے گا کہ کیسے نگران وزیراعلی کے نام پراتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پرویزخٹک اوروزراء سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے سامان منتقل کرچکے ہیں۔

واضع رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دوسری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اس سے قبل اے این پی اورپیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی۔

The post خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت کا آج آخری دن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IWdyrH
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔