لندن: سگریٹ نوشی درجنوں لحاظ سے جسم کےلیے نقصاندہ ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ سگریٹ نوشی سے خون میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور اہم غذائی اجزا پٹھوں اور عضلات تک نہیں پہنچ پاتے جس کا نتیجہ جسمانی کمزوری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
تمباکو نوشی سانسوں کے امراض کے علاوہ پورے جسم کے پٹھے کمزورکرتی ہے۔ اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمباکو نوشی براہِ راست ٹانگوں میں خون کی رگیں کم کرتی ہے اور اس سے پٹھے کمزور پڑنے لگتے ہیں۔
امریکہ، برازیل اور جاپانی ماہرین نے اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق کی ہے جس میں انہوں نے سگریٹ نوشی کے پٹھوں پر منفی اثرات کو نوٹ کیا ہے۔ سائنسدانوں نے 8 ہفتوں تک چوہوں کو تمباکو نوشی کی کیفیت میں رکھا جس میں چوہوں میں تمباکو کا دھواں داخل کیا گیا یا پھر ان میں سگریٹ کے دھویں سے بھرپور ایک محلول شامل کیا گیا تھا۔
آٹھ ہفتوں کے بعد سگریٹ پینے والے چوہوں کی پنڈلیوں میں خون کی باریک رگوں (کیپلریز) سے پٹھوں کی تعداد 34 فیصد تک کم ہوگئیں۔ خون کی باریک رگیں پٹھوں کے اندر سماکر وہاں خون اور دیگر اہم اجزا پہنچاتی ہیں اور رگوں کے غائب ہونے سے خون، آکسیجن اور غذائی اجزا وہاں نہ پہنچ سکے اور ان کے پیروں کے پٹھے کمزور ہونے لگے۔
ڈاکٹروں کے مطابق پٹھوں اور ان سے وابستہ رگوں میں 43 فیصد تک کمی کا مطلب یہ ہے کہ چوہے جلد تھکاوٹ، تکلیف اور کمزوری کے شکار ہوتے ہیں اور یہ صرف اور صرف 8 ہفتوں کو سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوا۔ تاہم ماہرین یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ سگریٹ کا کونسا مضر کیمیکل اس کی وجہ بنا ہے کیونکہ تمباکو میں ہزاروں مضر اجزا اور کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔
اپنی نوعیت کا یہ پہلا تحقیقی مطالعہ ہے جس سے ظاہر ہوا ہے کہ تمباکو نوشی پٹھوں کے عضلات کےلیے بھی بہت خطرناک ہوتی ہے۔
The post تمباکو نوشی جسمانی طور پر کمزور بھی کرتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kvYFBW
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔