ہفتہ، 2 جون، 2018

خالد مقبول جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، فاروق ستار (ضیاء مغل)

0 comments

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنرمیں نہیں بلایا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ میری طرف سے متحد ہوجانے میں کوئی کسرنہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جارہی ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں۔

 

فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا، خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں۔ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادر آباد والے نہیں مانے، ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں پھردیکھ لیں گے میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کرٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔

 

The post خالد مقبول جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، فاروق ستار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J60Vyr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔