جمعرات، 6 جون، 2019

عید کے روز مسلم لیگ نے کے کارکنوں کو قائد نواز شریف سے انوکھا اظہار یکجہتی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے قائد میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید ادا کی۔200 سے زائد لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شامیانے لگائے اور قالین بچھا کر نماز کی ادائیگی کی۔سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نماز عید کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے لاوڈ اسپیکر کا بھی بندوبست کر رکھا تھا۔لیگی کارکنوں نے نماز کے بعد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور ان کی رہائی کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔جیل کے باہر نماز عید کے موقع پر لیگی کارکن خواتین بھی موجود تھیں۔دعا مانگنے کے بعد لیگی کارکنوں نے حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر منتظمین کی جانب سے لیگی کارکنوں میں بریانی بھی تقسیم کی گئی۔نماز عید کے موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے جیل میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے اور یہ ایک وارننگ ہے جبکہ مریم نواز نے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو تنقید نشانہ بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اور معائنہ کیا، انہیں گزشتہ روز صبح 4 بجے کے قریب تکلیف ہوئی اور سانس لینے میں دشواری پیش آئی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب انہیں سانس لینے میں زیادہ مشکل پیش آئی تو گارڈ سے سیل کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی اور انہیں بحالی میں اسپرے کے بعد کچھ وقت لگا’۔ڈاکٹر عدنان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور یہ ایک وارننگ ہے’۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈاکٹر عدنان کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا تھا کہ حکومت انہیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نا دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے’۔

The post عید کے روز مسلم لیگ نے کے کارکنوں کو قائد نواز شریف سے انوکھا اظہار یکجہتی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2MyMXXO
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔