منگل، 5 نومبر، 2019

شہباز شریف کو کیا بڑی خوشخبری سنا دی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) ویلڈن! آپ نے کام کر دکھایا، فروری، مارچ تک آپ کو “اہم ذمے داری” مل جائے گی، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنا دی گئی ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، یہ خوشخبری مریم نواز کیلئے بری خبر بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور انہوں بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ویلڈن۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جب آپ 4 گھنٹے کا سفر 40 گھنٹے میں طے کریں گے، تو پھر آپ کو اچھی خبر ملنے کی ہی امید ہوتی ہے۔ شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ ان کو فروری یا مارچ کے مہینے تک اپم ذمے داری مل جائے گی۔عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ یہ واضح نہیں کہ شہباز شریف کو کس قسم کی ذمے داری ملے گی، تاہم سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں۔شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کے وقت اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو ناکام بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا۔ کچھ حلقے شہباز شریف سے کافی خوش ہیں اور سابق وزیر اعلی پنجاب کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جا سکتی ہے۔ تاہم شہباز شریف کیلئے یہ خوشخبری شریف خاندان میں دراڑ ڈالنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ شہباز شریف کو جو خوشخبری سنائی جا سکتی ہے وہ خوشخبری ممکنہ طور پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے بہت بری خبر ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں واضح ہو گا کہ مسلم لیگ ن کس کے کنٹرول میں ہوگی۔ اب تک تو شہباز شریف نے پارٹی کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہے، تاہم مریم نواز کی رہائی کے بعد ن لیگ کی باگ دوڑ کس کے ہاتھ میں ہوگی، جلد یہ واضح ہو جائے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/36zXeJt
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔