اتوار، 3 مئی، 2020

شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی افواہیں دم توڑ دی۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پیانگ یانگ(جی سی این مانیٹرنگ ڈیسک) تین ہفتوں سے شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی موت کی افواہیں گردش میں تھیں لیکن بالآخر گزشتہ روز وہ تین ہفتے بعد منظرعام پر آ گئے اور ان کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق کم جونگ ان نے اتنے دن بعد ایک فرٹیلائزر فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں سامنے آئے۔ شمالی کوریا کے شہر سن چون میں قائم کی گئی اس فیکٹری کا انہوں نے افتتاح کیا اور اس موقع پر بنائی گئی ان کی ویڈیوز اور تصاویر شمالی کورین میڈیا نے نشر کیں جن سے عالمی میڈیا میں ان کے متعلق گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تین ہفتے قبل شمالی کوریا سے بھاگ کر جنوبی کوریا آنے والے چند افراد کے زیرانتظام چلنے والی نیوز ویب سائٹ ’این کے ڈیلی‘ نے خبر دی تھی کہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔ اس کے بعد امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ کم جونگ ان دل کے آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں ہیں اور ان کی موت ہو سکتی ہے اور پھر اس کے بعد ان کی موت کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے صحت زیادہ بگڑنے پر اپنی چھوٹی بہن کم یو جونگ کو اقتدار سونپ دیا تھا۔ تاہم یہ افواہیں بالآخر غلط ثابت ہوئیں۔ گزشتہ روز ہونے والی اس تقریب میں کم یو جونگ بھی اپنے بھائی کے ہمراہ موجود تھیں اور کم جونگ ان بالکل صحت مند نظر آ رہے تھے۔

The post شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی افواہیں دم توڑ دی۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2KQONQc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔