لاہور (جی سی این رپورٹ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو نئے آنے والے کرکٹرز کیلئے ایک مثال قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمار سنگا کارا نے ثناءمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثناءمیر پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے متاثرکن شخصیت ہیں۔انہوں نے ثناءمیر کے شاندار کیرئیر پر انہیں داد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Well done on a trailblazing career @mir_sana05 you have inspired so many young cricketers both boys and girls in Pakistan and the world over. Best wishes for an amazing future https://t.co/7RJygs5Z27
— Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) April 29, 2020
ثناءمیر نے کمار سنگا کارا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ لیجنڈ کی جانب سے سراہا جانا ان کیلئے اعزازکی بات ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کمار سنگاکارا سب کرکٹرز کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
Thank you so much Sir. It is an honour to recieve affirmation from you. Thank you for being a great role model for all of us and your encouragement. https://t.co/fe6o7bfIws
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) April 29, 2020
The post ثنا میر کے بارے میں کمارا سنگاکارا نے کیا کہہ دیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2xxn8Ro
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔