اتوار، 3 مئی، 2020

وائٹ ہاؤس نے آج پھر چین کو دھمکی لگا دی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ)وائٹ ہاوس کے اقتصادی مشیر لیری کوڈلو نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے میں چین کا احتساب کیا جائے گا۔ امریکی چینل سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ “وہ احتساب کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ایسا کب ، کہاں اور کیوں ہو گا یہ امور میں صدر ٹرمپ کے لیے چھوڑتا ہوں”۔کوڈلو نے ان رپورٹوں کی تردید کی جن میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا کہ واشنگٹن چین کو قرضوں کی ادائیگی سے انکار کر دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کوویڈ-19 وائرس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یا تو چین اس وائرس پر روک لگانے میں ناکام رہا یا پھر اس نے دانستہ طور پر اسے پھیلنے کے واسطے چھوڑ دیا۔ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ چین پر سزا کے طور پر کسٹم ٹیکس عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

چند روز قبل ٹرمپ کے بیان کے بعد بیجنگ اور واشنگٹن کے بیچ کشیدگی اور تناونے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔ بیان میں ٹرمپ نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا تھا کہ بیجنگ دنیا کو کرونا کے حوالے سے جلد آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔ ٹرمپ نے چین کے احتساب کے لیے اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ ان کے نزدیک بیجنگ امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے مقابل طویل مدت سے امریکی الزامات سے پریشان چین نے اس امر کو یکسر تردید کر دی۔

The post وائٹ ہاؤس نے آج پھر چین کو دھمکی لگا دی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3aZIxQE
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔