منگل، 26 مئی، 2020

ٹرمپ کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر شرمناک الزام (ویک اپ کال ضیاءمغل)

0 comments
واشنگٹن(نیوزڈیسک، ویک اپ کال ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2017 میں جب وہ اپنی بیوی میلانیا کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر تھے تو شاہ سلمان نے انکی بیوی کے ہاتھ کو3 بار بوسہ دیا۔رواں ہفتے ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے رپبلکن نمائندگان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی عرب دورے پر جانا تھا تو ان کی بیوی کو بتایا گیا کہ ملاقات کے وقت سعودی شاہ فرمان خواتین سے ہاتھ نہیں ملاتے اس لیے آپ بھی ہاتھ آگے نہ کیجیے گا تاہم جب ہم سعودی عرب پہنچ کر شاہ فرمان سے ملے تو اچانک میلانیا نے مصافحے کے لیے آگے بڑھا دیا جس پر شاہ سلمان نے میلانیا کا ہاتھ تھاما اور اس پر 3 بوسے بھی دیے۔البتہ ٹرمپ اور انکی بیوی کی سعودی شاہ فرمان سے ملاقات کی وڈیو میڈیا کے پاس موجود ہے جس میں ایسا کوئی منظر نظر نہیں آیا۔ امریکی صدر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایسے مذاق کرتے رہتے ہیں اور واقعات کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ ان کے اس دعوے کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسا دعویٰ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ملاقات میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔