جمعرات، 30 نومبر، 2023

امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کا مبینہ منصوبہ: امریکی ایجنٹ نے کیسے ’کرائے کا قاتل‘ بن کر انڈین شہری کو چکما دیا

0 comments
امریکہ نے کہا ہے کہ نیو یارک میں اس کے ایک شہری اور علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔ گرفتار انڈین شہری نکھل گپتا عرف ’نِک‘ پر الزام ہے کہ انھوں نے اس قتل کے لیے ایک ہٹ مین (کرایے کے قاتل) کو ایک لاکھ امریکی ڈالر میں بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BPV6xWI
via IFTTT

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

0 comments
بیرسٹر گوہر کی نامزدگی کے بعد بہت سے لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ سینیئر رہنماؤں کے ہوتے ہوئے سیاست کے میدان میں کم معروف پارٹی رہنما کو اتنا بڑا عہدہ کس حکمت عملی کے تحت تفویض کیا گیا؟ اور عمران خان کے اس فیصلے کا تحریک انصاف کی اندرونی سیاست پر کیا اثر پڑے گا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/hSRvlea
via IFTTT

وسیم بادامی کا اکاؤنٹ ہیک: ’ایکس‘ اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنایا جائے اور اگر یہ ہیک ہو جائے تو کیا کیا جائے؟

0 comments
پاکستان کے مشہور صحافی اور اینکر پرسن وسیم بادامی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم (سابق ٹوئٹر) پر فالو کرنے والے صارف اس وقت حیران ہوئے جب ان کے اکاؤنٹ سے عجیب و غریب ٹویٹس سامنے آنا شروع ہو گئیں۔ لیکن جلد ہی یہ بات واضح ہو گئی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/K4THS0m
via IFTTT

نواز شریف لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ریفرنس میں بری، احتساب عدالت کی سزا کالعدم قرار

0 comments
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے احتساب عدالت کی سزا کو کالعدم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان کو نگران چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/a4Gt2KO
via IFTTT

بدھ، 29 نومبر، 2023

آپ گپ شپ کے شوقین ہیں تو سویڈن کبھی مت جائیے گا!

0 comments
سویڈن میں گپ شپ کرنا غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ وہاں کے لوگوں کے خیال میں گفتگو کو صرف حقیقی اور معنی خیز معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/sdUbqP9
via IFTTT

مسکولر ڈسٹروفی: ’بچے مجھے وہیل چیئر پر دیکھ کر مختلف ناموں سے پکارتے، اُن کے لیے میرا وجود عجیب شے تھی‘

0 comments
اب اگر آمنہ کی کامیابی کی بات کی جائے تو وہ کئی بین الاقومی مواقعوں پر اپنی بیماری کو لے کر بات کر چکی ہیں اور لوگوں میں شعور اور آگاہی پھیلنے کا کام کر رہی ہیں، کیونکہ اُنھیں لگتا ہے کہ کہ جو سہولتیں انھیں ملیں اور جیسے اُن کے والدین نے اُن کی مدد کی اعتماد دیا ویسا بہت سے لوگوں کو میسر نہیں۔ اسی وجہ سے آمنہ ان لوگوں کی آواز بن رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pqBrbdN
via IFTTT

دعویٰ نبوت کے بعد کمسن بیٹے کے قتل کا الزام: ’بھائی نے کہا انھیں خدا سے پیغامات مل رہے ہیں‘

0 comments
ایک جیوری کو بتایا گیا ہے کہ اپنے تین ہفتے کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی موت سے چند گھنٹے پہلے ذہنی توازن کھو چکا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2RSdIOE
via IFTTT

تین سال کی فرضی مشقیں: حماس نے اسرائیل پر حملے کے لیے کس طرح مسلح گروہوں کو اکھٹا کیا؟

0 comments
سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ ان حملوں میں ملوث پانچ مسلح فلسطینی گروہ 2020 سے فوجی طرز کی فرضی مشقوں میں حصہ لے کر تربیت حاصل کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کو ان مشقوں کا علم ہونے کے باوجود یہ حملے کیوں نہ روکے جا سکے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/nu0QO7q
via IFTTT

منگل، 28 نومبر، 2023

'میں نے اپنی بیٹی کو اُس کے والد سے محفوظ رکھنے کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے‘

0 comments
بیتھن کو جب یہ معلوم ہوا کہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے جرم میں قید کی سزا پانے والے ان کے شوہر کو رہائی کے بعد ان کی بیٹی تک رسائی مل سکتی ہے تو وہ خوفزدہ ہو گئیں۔ یہ ایک ایسا خطرہ تھا جو وہ مول لینے کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Zx90wB8
via IFTTT

کردار مگر اب ہیں کہانی کے حوالے: عاصمہ شیرازی کا کالم

0 comments
کیا انتخابات فروری سے آگے لے جانے کے امکانات بنائے جا رہے ہیں؟ کیا انتخابات کے لیے موسم سازگار نہیں، یا نواز شریف صاحب کی اپیلیں فیصلہ کُن ہونے میں وقت ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/JD14yMY
via IFTTT

اسرائیل کا وہ محاذِ جنگ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے

0 comments
بی بی سی نے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر امن دستوں اور مقامی رہائشیوں سے بات کی ہے جنھوں نے خدشات ظاہر کیے کہ خطے میں حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک مکمل جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PaBZTbu
via IFTTT

پیر، 27 نومبر، 2023

لاہور کو بجلی دینے والے پنجاب کے بڑے سرمایہ کار جو آخری وقت میں ’کوڑی کوڑی کو محتاج ہوئے‘

0 comments
ایک زمانہ تھا جب لاہور کی سیاسی و سماجی زندگی کا کوئی ذکر ہرکشن لال کا نام لیے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا۔ مگر دولت و ثروت کی جس مسند پر وہ بیٹھے تھے، یہ جلد ان سے چھن لی گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/uYZDsHJ
via IFTTT

وہ ملک جہاں مخبری کرنا منافع بخش کام ہے: ’میں نے یہ کام اپنے دادا سے سیکھا جو خود ایک مخبر تھے‘

0 comments
روس کے سوویت دور میں ہمسایوں، ساتھیوں حتیٰ کہ اجنبیوں کی حکام سے مخبری کرنا یا شکایت کرنا عام بات تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/7NV5Lbc
via IFTTT

اسلام آباد ہائیکورٹ: قمر باجوہ اور فیض حمید کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر 28 نومبر کو ہونے والی سماعت منسوخ

0 comments
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 28 نومبر (منگل) کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہونا تھی تاہم اب اس کیس کو ہائیکورٹ کی کاز لسٹ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/MT7Fsqa
via IFTTT

اتوار، 26 نومبر، 2023

نگران حکومت کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں کر رہی: نگراں وزیراعظم

0 comments
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ’ملک میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم میں اس کو بنیاد بنا کر کسی سیاسی عمل سے جوڑنا نہیں چاہتا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/dbKepxq
via IFTTT

اجمل قصاب کو شناخت کرنے والی لڑکی: ’جب انڈیا اور پاکستان میں تناؤ ہوتا ہے میڈیا مجھ سے تبصرے کروانے لگتا ہے‘

0 comments
دیویکا روٹاون 9 سال کی تھیں جب 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں حملہ ہوا۔ ان حملوں کے دوران دیویکا کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ بعد میں انھوں نے عدالت میں زندہ بچ جانے والے واحد مسلح شخص کی شناخت کی۔ اس واقعے کے 15 سال بعد بی بی سی کے سوتک بسواس نے ان سے رابطہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ اس قتل عام کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6FhXB3Z
via IFTTT

ہفتہ، 25 نومبر، 2023

ناکامی کو کامیابی میں بدلنے والی قوت ارادی کیسے حاصل کی جائے؟

0 comments
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ حکمت عملی بھی ضروری ہے جو ہمیں اپنی منزل کی طرف لے جاتی ہے۔ قوتِ ارادی ہمیں اپنے مقصد کو پانے کے دوران سامنے آنے والے مسائل سے بچاتی ہے اور اپنے مقصد پر قائم رہنے کی طاقت دیتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/kdHw7xV
via IFTTT

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی موجودہ مہم کو مکمل کامیابی تک جاری رکھا جائے گا: وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

0 comments
نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی موجودہ مہم کو مکمل کامیابی تک جاری رکھا جائے گا دوسری جانب پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم ان شہریوں سے 830 ڈالر فیس کے طور پر وصول کر رہا ہے جو دیگر ممالک کے ویزے لے کر جانا چاہتے ہیں

from BBC News اردو https://ift.tt/juxCTPh
via IFTTT

جمعہ، 24 نومبر، 2023

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس: ’گذشتہ چند مہینوں میں پاکستان میں امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے‘

0 comments
آرمی چیف عاصم منیر کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود گذشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/a6e0kgy
via IFTTT

جمعرات، 23 نومبر، 2023

راناٹنگا کا جے شاہ پر ’سری لنکن کرکٹ چلانے‘ کا الزام، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک انڈین کرکٹ بورڈ سے ناراض کیوں؟

0 comments
افغانستان اور نیپال کے علاوہ جنوبی ایشیائی کرکٹ کھیلنے والے تین دیگر ممالک پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کھلاڑیوں اور منتظمین نے حالیہ دنوں میں بی سی سی آئی سے کھل کر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/cZ3gNI6
via IFTTT

’اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کا قتل کیا تو یہ کافی نہیں‘ اوبامہ دور کے سابق مشیر مسلم مخالف نفرت انگیز گفتگو پر گرفتار

0 comments
امریکی شہر نیو یارک میں پولیس نے محکمۂ خارجہ کے ایک سابق مشیر کو ایک حلال فوڈ کارٹ پر مسلم مخالف نفرت انگیز گفتگو پر مبنی وائرل ویڈیوز پر گرفتار کر لیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vR6LmPk
via IFTTT

تحریک انصاف بلے کے نشان پر انتخابات لڑ سکتی ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن فیصلہ آج سنائے گا

0 comments
پاکستان تحریک انصاف بلے کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن اپنا 13 ستبمر کو محفوظ کردہ فیصلہ آج دن 12 بجے سنائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VTwi0hA
via IFTTT

بدھ، 22 نومبر، 2023

بھیڑ بکریوں کے بالوں سے بننے والے کپڑے

0 comments
گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں بھیڑوں اور بکریوں کے بالوں سے شالیں، ٹوپیاں اور دیگر گرم اشیا بنائی جاتی ہیں۔ خواتین اس کام میں پیش پیش ہیں لیکن یہ اشیا بنتی کیسے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/Z7bnuGd
via IFTTT

لڑکیوں کو تعلیم دینے پر لوگوں سے تھپڑ تک کھانے والی پاکستانی لڑکی، جس نے ’گلوبل ٹیچر ایوارڈ‘ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

0 comments
پنجاب کے ضلع گوجرانولہ کی رہائشی رفعت عارف (جنھیں زیادہ تر لوگ سسٹر زیف کے نام سے جانتے ہیں) جنھیں یونیسیف کے تعاون سے ’ورکی فاؤنڈیشن‘ نے رواں برس گلوبل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت انھیں دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی۔ یہ رقم انھیں دس سال کے دوران ادا کی جائے گئی یعنی ہر برس ایک لاکھ روپے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/CQtBiF7
via IFTTT

سائفر کیس: سپریم کورٹ میں عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر اپیلوں پر سماعت آج

0 comments
سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر مقدمے میں ضمانت کے معاملے پر اپیلیوں کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہوں گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6aR2ybZ
via IFTTT

منگل، 21 نومبر، 2023

نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد

0 comments
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز پر اپیلوں کی سماعت آج ہونے جا رہی ہے۔ ادھر اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کرتے ہوئے ‏ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے سات دنوں میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VXz1bKJ
via IFTTT

’مرشد، امریکی سفارتخانہ جل رہا ہے۔۔۔‘ کعبہ کا محاصرہ اور جنرل ضیا کا سائیکل پر راولپنڈی کا دورہ

0 comments
جنرل چشتی کے مطابق وارث خان چوک پر عام لوگوں سے بات چیت کے دوران ضیا الحق نے جان بوجھ کر یا بے دھیانی میں کعبہ کے محاصرے میں امریکہ کے ملوث ہونے کی افواہوں کا حوالہ دے دیا۔ ’جنرل ضیا کی گفتگو سننے کے بعد مشتعل لوگ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف بڑھنے لگے تھے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/0aMv7DI
via IFTTT

انتخابات کی پچ تیار، کھلاڑی غائب!!! عاصمہ شیرازی کا کالم

0 comments
2024 کے انتخابات عجب ماحول میں ہو رہے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ انتخابات میں تین ماہ رہ گئے ہیں اور تاحال ماحول نہیں بن سکا۔ متوازن سیاسی گہما گہمی، مناسب انتخابی فضا اور سازگار حلقہ جاتی پچ عدم دستیاب ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pzReGvO
via IFTTT

پیر، 20 نومبر، 2023

احمد آباد کی ’سلو پچ‘: کیا انڈیا کو اپنا ہی داؤ بھاری پڑا؟

0 comments
ٹیم انڈیا کی پورے ورلڈ کپ کی کارکردگی ایک طرف اور فائنل کا کھیل دوسری طرف نظر آتا ہے اس لیے لوگوں کے دلوں میں سوالوں کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ ہے کہ آخر انڈین ٹیم فائنل میں آ کر کیونکر ناکام ہوئی؟

from BBC News اردو https://ift.tt/GgCpLmS
via IFTTT

رخشندہ خٹک: پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل، جن کے کھانوں کی ترکیبیں اب بھی کینیڈا کے ریستورانوں میں استعمال ہوتی ہیں

0 comments
رخشندہ خٹک نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل کے طور پر شوبز میں شہرت حاصل کی۔ پاکستانی صحافی رولنڈ بورجیس کا کہنا ہے کہ جب وہ کہیں داخل ہوتیں تو مرد کَن اَنکھیوں سے انھیں دیکھتے اور خواتین ان کے لباس اور انداز کا جائزہ لے رہی ہوتیں۔ وہ ساڑھی باندھتیں تو خواتین میں ویسا ہی ٹرینڈ چل پڑتا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vDz26Uj
via IFTTT

عمران خان جیل میں بالکل محفوظ ہیں، سنگین الزامات لگانے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے: نگران وزیراعظم

0 comments
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد سے جلد ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UX0qfpc
via IFTTT

اتوار، 19 نومبر، 2023

روہت شرما: سکول کی فیس معاف کروانے سے ورلڈ کپ فائنل تک کا سفر

0 comments
روہت کے اب تک کے اس کامیاب سفر میں اب بس اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ کرکٹ کے عالمی کپ کو اپنے ہاتھوں میں تھامنے اسے ہوا میں بلند کرنے اور اس بڑے ایونٹ میں اپنی سرزمین پر کامیابی اپنے نام کرنے کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qL4CMac
via IFTTT

سیم آلٹمین: مصنوعی ذہانت کی دُنیا کے ’سپر سٹار‘ کی غیر معمولی برطرفی کیوں ہوئی؟

0 comments
کیا خود ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟ چند روز قبل سیم آلٹمین نے چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ ’طلب میں اضافے‘ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور اسے اپنی اعلیٰ سطح کی سبسکرپشن سروس کے لیے سائن اپ روکنا پڑ رہا ہے۔ کیا یہ برطرفی کا سامنا کرنے کے لیے کافی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/QEV27Pq
via IFTTT

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا چہرہ بھی سامنے آ گیا: بلاول بھٹو

0 comments
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک بار پھر جنگ کا میدان سجنے والا ہے، کبھی لیول پلئینگ فلیڈ نہیں ملی، تیر کی حکومت بنا کر دکھائیں گے

from BBC News اردو https://ift.tt/EbQMigV
via IFTTT

ہفتہ، 18 نومبر، 2023

چیٹ جی پی ٹی: کمپنی کی مالیت ’صفر سے 90 بلین ڈالر‘ تک پہنچانے والے سی ای او کو ہی فارغ کر دیا گیا

0 comments
مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا ہے۔ بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ سیم کے کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GU5QFfe
via IFTTT

نگران حکومت غیر جانبدار رہے گی،آزادانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

0 comments
عمران خان کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ عدالتی نتائج پر منحصر ہے، اگر عدالتوں نے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تو نگراں حکومت عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/v4thlGn
via IFTTT

جمعہ، 17 نومبر، 2023

بائیڈن کے نامزد کردہ پاکستانی وکیل جو امریکہ کے پہلے مسلم اپیلیٹ جج بن سکتے ہیں

0 comments
عدیل منگی ایک پاکستان نژاد امریکی شہری ہیں جنھیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپیلیٹ کورٹ کے جج کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اگر سینیٹ اس نامزدگی کی منظوری دیتی ہے تو وہ اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہوں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/u6r1YHT
via IFTTT

غزہ جنگ: انٹرنیٹ و موبائل سروسز معطل، اسرائیلی فوجیوں نے ’ہسپتال کے قریب یرغمالی کی لاش برآمد کی‘

0 comments
اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ اسے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال کے قریب ایک 65 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے جنھیں حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کے دوران اغوا کیا تھا۔ لواحقین کے مطابق خاتون بریسٹ کینسر سے صحتیاب ہو رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر کو حماس کے مسلح جنگجوؤں نے ہلاک کیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gBGO0ti
via IFTTT

’کہ زندگی کرکٹ سے دشوار تر ہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

0 comments
ایڈن گارڈنز کی یہ پچ بھی استعمال شدہ تھی لیکن وانکھیڈے کے برعکس یہاں باؤنس بہت دھیما تھا۔ یہ پہلے سیمی فائنل کے یکسر برعکس صورت حال تھی کہ بولرز کی بجائے بلے بازوں کا جینا محال تھا۔ یہاں رنز کی برسات نہیں، قال تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/E43bi7z
via IFTTT

جمعرات، 16 نومبر، 2023

کیا ’ٹائم ٹریول‘ واقعی ممکن ہے اور اس پر علم طبیعیات کیا کہتی ہے؟

0 comments
موجودہ وقت سے آگے جانا یا ماضی میں جانے کی صلاحیت ایک زمانے سے سائنس فکشن لکھنے والوں اور ماہرین طبیعیات کو اپنی جانب کھینچتی رہی ہے۔ تو کیا واقعی ماضی اور مستقبل میں سفر کرنا ممکن ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/7xPwD1M
via IFTTT

امریکہ اور چین کے صدور کی ’خوشگوار‘ ملاقات: ’فوجی سطح پر رابطے بحال کرنے پر اتفاق‘

0 comments
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے فوجی سطح پر رابطوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4j852mi
via IFTTT

’اکیلے محمد شامی ہی کافی ہو رہے‘: سمیع چوہدری کا کالم

0 comments
جب ولیمسن نے بازو کھولنے کا فیصلہ کیا، تب محمد شامی دوبارہ اٹیک میں آ گئے جنھوں نے آتے ہی اس ڈراپ کیچ کا کفارہ ادا کر دیا۔ پہلے سپیل میں دونوں کیوی اوپنرز کو ہدف بنانے کے بعد شامی نے دوسرے سپیل کے پہلے ہی اوور میں کپتان اور نائب کپتان کی دو قیمتی وکٹیں اڑا دیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8h1tWdo
via IFTTT

بدھ، 15 نومبر، 2023

اقرا عزیز: ’لوگ ہمیشہ سسرال والوں یا لڑکی کے گھر والوں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔۔۔ منت میں ان معاملات کی حقیقت بیان کی گئی‘

0 comments
بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بحیثیت کم عمر بیوی اور بہو منت کے کردارسے انھوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GQE9t7k
via IFTTT

اسرائیلی فوجی اور ٹینک الشفا ہسپتال کے اندر داخل، ’ہم ہسپتال کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کر سکتے‘: امریکہ

0 comments
غزہ کے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت داخل ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے غزہ کی الشفا ہسپتال میں اسرائیلی فوج کے داخلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہسپتال میں فائرنگ اور مسلح لڑائی نہیں دیکھنا چاہتا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4wgHe76
via IFTTT

عبدالرزاق کی ایشوریہ رائے سے متعلق مثال دینے پر معذرت: ’کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کوئی عورت کی تضحیک کیسے کر سکتا ہے‘

0 comments
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی جانب سے معذرت پر مبنی یہ جملے سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کر رہے ہیں جس میں انھوں نے انڈین اداکارہ اشویریہ رائے کے حوالے سے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/hCGiYHj
via IFTTT

منگل، 14 نومبر، 2023

ذیابیطس کیا ہے اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

0 comments
ایک اندازے کے مطابق دنیا میں اس وقت 53 کروڑ سے زیادہ بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جانیے کہ یہ مرض ہے کیا اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Yv6lIXr
via IFTTT

کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں چھ افراد کی ہلاکت: کیا ایسے بچوں اور ان کے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟

0 comments
لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز لاہور پولیس کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں برس اب تک پولیس 20 ہزار سے زیادہ کم عمر ڈرائیورز کے چالان کر چکی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/LBF9zEX
via IFTTT

غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفا قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

0 comments
عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہسپتال کے اردگرد لاشیں پڑی ہیں جن کی دیکھ بھال نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی انھیں دفن کیا جا سکتا ہے، ہسپتال اب بالکل بھی کام نہیں کر رہا ہے جیسا کہ اسے کرنا چاہیے۔ ’یہ تقریباً ایک قبرستان ہے۔‘ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق نوزائیدہ بچوں سمیت اب بھی 2300 افراد الشفا کے اندر موجود ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/WYlBbiG
via IFTTT

پیر، 13 نومبر، 2023

نور خان ایئربیس سے پانچ ’خفیہ‘ پروازیں اور امریکی کمپنیوں سے پاکستان کے لاکھوں ڈالر کے اسلحہ فراہمی کے معاہدے کیا ظاہر کرتے ہیں؟

0 comments
ایک جانب جہاں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں درکار اسلحے کی مانگ پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وہیں بی بی سی کو چند ایسی دستاویزات تک رسائی حاصل ہوئی ہے جو اس جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے چند سوالات کو جنم دیتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/xewjTdc
via IFTTT

’ٹائیگر 3‘: را اور آئی ایس آئی کی کارروائیوں کے گرد گھومتی سلمان خان کی ایکشن فلم میں خاص کیا ہے؟

0 comments
بالی وڈ کے 'سلطان' سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر '3 ہندوؤں کے سب سے معروف تہوار دیوالی کے موقعے پر اتوار کے روز انڈیا بھر کے تھیئٹروں میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/JEBW0Pw
via IFTTT

لبنان، اسرائیل سرحد پر کشیدگی: حزب اللہ، اسرائیل تصادم کی صورت میں کیا ہو گا؟

0 comments
اسرائیلی کی فوجی اور ریسکیو سروسز کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل کی حدود میں داغے گئے ٹینک شکن میزائلوں کے تازہ حملے کے باعث کم از کم ایک درجن سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IbP0Aia
via IFTTT

اتوار، 12 نومبر، 2023

الجھے ہوئے بابر اعظم کی فیصلہ کن موقعوں پر ’غیر یقینی‘ جو ان کے دور کپتانی کے اختتام کا باعث بن سکتی ہے

0 comments
ان کے پاس ’پلان بی‘ اور ’سی‘ کا فقدان دکھائی دیتا ہے اور وہ اس دوران کچھ تبدیل کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ بلے باز کے مطابق فیلڈ پلیسمنٹ کرنی ہو یا کسی پارٹ ٹائم بولر کو اوورز دینے ہوں بابر اس معاملے میں ہمیشہ دیر کر دیتے ہیں اور یوں میچ پاکستان کی گرفت سے نکل جاتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/3o17CP4
via IFTTT

الٹے قدموں چلنے کے حیران کن جسمانی اور ذہنی فوائد: ’میرے ٹخنے اتنے مضبوط ہو گئے کہ ہتھوڑے سے بھی نہ ٹوٹیں‘

0 comments
فزیو تھراپی میں کمر کا درد، جوڑوں کا درد کم کرنے اور گھنٹوں سے منسلک مسائل میں کمی کے لیے الٹے قدموں چلنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ ایسی تحقیق بھی موجود ہے جس کے مطابق ایسا کرنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ku2qfPD
via IFTTT

پاکستان کی پلس سائز انفلوئنسرز: ’شوہر دبلے پتلے دیکھ کر لوگوں نے پاکیزہ رشتے کو ماں بیٹے کا رشتہ بنا دیا‘

0 comments
علینہ ایک پلس سائز ماڈل ہیں جن کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا بہت شوق تھا۔ اسی وجہ سے اُنھوں نے اپنی متعدد ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں، جس کے بعد اُن کو معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/htcpLd3
via IFTTT

ہفتہ، 11 نومبر، 2023

’جب یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کی حفاظت پگڑی والے ہندوستانی فوجی کر رہے تھے‘: اسرائیل میں مدفون پاکستانی اور انڈین فوجیوں کی داستان

0 comments
لائل پور کے پال سنگھ، پٹیالہ کے آسا سنگھ، اجنالہ کے مگھر سنگھ، گوالیار انفنٹری کے سیتا رام اور غازی آباد کے بشیر خان کی آخری یادگاریں ان کی جائے پیدائش سے ہزاروں میل دور یروشلم کے ایک مقبرے میں موجود ہیں۔ تاریخ اس حوالے سے کیا بتاتی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/2uGLbKH
via IFTTT

سابق انڈین کرکٹر سہواگ کی پاکستانی ٹیم سے متعلق ٹویٹ پر ٹرولنگ اور ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کی نصیحتیں

0 comments
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اپنے آخری مراحل میں داخل ہونے کو ہے۔ تین ٹیمیں انڈیا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم بھی تقریبا طے ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6WH0JPL
via IFTTT

’خوش قسمتی‘ کی علامت کروڑوں روپے مالیت والی ’سوا‘ مچھلی، جس نے کراچی کے ماہی گیروں کو لکھ پتی بنا دیا

0 comments
کراچی کے ماہی گیروں نے 18 کروڑ روپے مالیت کی 10 ٹن ’سوا‘ مچھلی کا شکار کیا ہے۔ اس قیمتی مچھلی کے شکار سے 25 ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/cnsUjla
via IFTTT

جمعہ، 10 نومبر، 2023

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس پہلی بار 55000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

0 comments
پاکستان سٹاک میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور جمعے کو کاروبارِ کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کو انڈیکس 799 پوائنٹس اضافے کے بعد 55000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ واضح رہے ملکی تاریخ میں انڈیکس نے پہلی بار 55000 پوائنٹس کی سطح عبور کی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/C8hFvzf
via IFTTT

’مجھے کہا گیا قاری صاحب کس کام میں پڑ گئے ہو، آپ کی الیکٹرک بائیک نہیں چلے گی‘

0 comments
وہ مستقبل میں ایک الیکٹرک کار تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ اسے سولر پاور پر چلانا سب سے بہترین راستہ ہوگا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/em1oI0C
via IFTTT

پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد کس کے خلاف ہے اور یہ کتنا کامیاب ہو گا؟

0 comments
ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ اپنے قیام سے لے کر تین بار مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت رہی اور تینوں ادوار میں اسے آپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ 2013 کے آپریشن کے دوران ایم کیو ایم دھڑوں میں بٹ گئی جو رواں سال، لندن گروپ کو چھوڑ کر، ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qneNvzU
via IFTTT

جمعرات، 9 نومبر، 2023

میکڈونلڈز پر جنسی بدسلوکی کے الزامات: ’سینیئر مینیجر نے مجھے بار بار سیکس کرنے کا کہا‘

0 comments
بی بی سی کی جانب سے برطانیہ میں فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے آؤٹ لیٹس میں جنسی استحصال کے دعووں کے انکشاف کے بعد بھی وہاں ملازمت کرنے والی 18 سال کی ازی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی وہاں ’مکرو رویے‘ دیکھ رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qtSBEHa
via IFTTT

علی بخش: علامہ اقبال کے ’ملازمِ خاص‘ جن کی پاکستان میں الاٹ ہونے والی زمین پر قبضہ ہوا

0 comments
وہ اشیا جو علامہ اقبال کے استعمال میں تھیں اور اب علی بخش کے خاندان کے پاس محفوظ ہیں اور اس کی تصدیق آزاد اقبال نے بھی کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/rLRshjy
via IFTTT

بارش کا امکان اور نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی فتح کی دعائیں: کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک عام سا میچ خاص کیسے بنا؟

0 comments
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oSv0DLm
via IFTTT

بدھ، 8 نومبر، 2023

ڈرامہ ’ایک سو ایک طلاقیں‘: ’میں نے پہلے ایسا کردار کبھی نہیں کیا جو مجھ سے ملتا ہو‘ انوشے عباسی

0 comments
اداکارہ انوشے عباسی نے بتایا کہ اس ڈرامے میں فلمائے گئے سینز حقیقت سے اتنے قریب ہیں کہ لوگ اُن کو خود سے جوڑ سکتے ہیں ’شادیوں میں ایسا ہی ہوتا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ طلاق جیسی بڑی چیز لے آتے ہیں‘۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ewlodGN
via IFTTT

کانگو سے متاثرہ نوجوان ڈاکٹر کی موت: یہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

0 comments
سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ اتوار کے روز اس وقت فوت ہو گئے جب انھیں کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کی غرض سے بذریعہ سڑک کراچی منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ہسپتال پہنچنے پر بتایا گیا کہ ان کی موت ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/SrcVX7w
via IFTTT

ڈھائی سو سال پرانے خطوط جو کبھی اپنی منزل پر نہ پہنچ سکے: ’میں آپ کو پانے کے لیے بیتاب ہوں‘

0 comments
برطانیہ اور فرانس کے درمیان معروف ’سات سالہ جنگ‘ کے دوران فرانسیسی جہاز رانوں تک پہنچنے سے پہلے برطانیہ کی رائل نیوی نے جو خطوط ضبط کیے تھے انھیں ڈھائی سو سال بعد پہلی بار کھولا اور پڑھا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zVBvh83
via IFTTT

منگل، 7 نومبر، 2023

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 54000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

0 comments
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 54000 پوائنٹس کی سطح عبور کر کے اس وقت 54246 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس نے پہلی بار 54000 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FTgQ2YR
via IFTTT

سندھ کا سوشل میڈیا ’سٹار‘ ڈاکو ثنا اللہ شر، جس کی شاعری کی ویڈیوز مقبول ہوئیں

0 comments
ثنا اللہ شر کو شاعری اور گلوکاری سے لگاؤ ہے۔ وہ پولیس کے خلاف شاعری کرتا جبکہ اس کے جواب میں پولیس اہلکار جوابی شاعری بھیجتے تھے اور یہ ویڈیوز بھی مقامی طور پر مقبول رہیں۔ ثنا اللہ شر کی شاعری مقامی گلوکاروں نے گائی بھی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qIcuOtm
via IFTTT

آج کا مکتوب۔۔۔ کل کا منظر نامہ؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

0 comments
عام انتخابات کی راہ میں بظاہر کچھ رکاوٹ نہیں تاہم امن و امان ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔ انتخابات کے آئینی عمل کو ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور اس کے لیے سیاسی مذاکروں اور عوامی رابطوں کو تیز کیا جانا ضروری ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IX5Bhou
via IFTTT

پیر، 6 نومبر، 2023

ڈسلیکسیا کیا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

0 comments
ماہرین کے مطابق ڈسلیکسیا کوئی بیماری نہیں لیکن یہ سمجھنے کے لیے کہ ڈسلیکسیا کیا ہے، اس کی علامات اور ڈسلیکسک بچوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھنا چاہیے

from BBC News اردو https://ift.tt/Cc7P5kf
via IFTTT

سینکڑوں سال پرانا ’خالصہ سرکار‘ کا قانون جو گلگت بلتستان کی عوام کے زمینی حقوق کی راہ میں حائل ہے

0 comments
خالصہ سرکار کے قانون کے تحت گنجان آباد (یا خالی) زمین پر سرکار کا قبضہ تھا جبکہ برصغیر کی تقسیم کے بعد سے پاکستان میں یہ قانون آج بھی رائج ہے اور اب کئی دہائیوں بعد گلگت کے مقامی افراد اس قانون کو ہی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BOVW4gz
via IFTTT

اتوار، 5 نومبر، 2023

دہلی کی آلودہ فضا جہاں ہر دوسرا شخص سانس لینے میں تکلیف اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہا ہے

0 comments
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق دہلی میں جمعے سے’زہرآلود‘ کہر کی چادر سی تنی ہے اور ایئرکوالٹی انڈیکس ’سیوئیر‘ یعنی ’شدید‘ تک پہنچ گئی ہے۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی ’خطرناک‘ حد تک پہنچ گئی اور جمعے کو اس کا اے کیو آئی 640 تھا جبکہ پاکستان کے شہر لاہور میں یہ اس دن 335 تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lK3UA8H
via IFTTT

’یہ قدرت کا نہیں، فخر کا نظام تھا‘: سمیع چوہدری کا کالم

0 comments
گو، بادی النظر میں پاکستانی شائقین اس فتح کو قدرت کے نظام کی کاریگری سے تعبیر کر سکتے ہیں مگر درحقیقت یہ فخر زمان کی کاریگری تھی جو کیوی اٹیک کی کم مائیگی اور ولیمسن جیسے ذہین کپتان کی منصوبہ سازی پہ یکسر بھاری پڑ گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8ZRKTLf
via IFTTT

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو: کیا چین کا کھربوں ڈالر کا جوا اسے عالمی قیادت دلا پائے گا؟

0 comments
صدر شی جن پنگ کی دستخطی پالیسی بی آر آئی کا مقصد سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے چین کو دنیا کے قریب لانا ہے۔ تقریبا 150 ممالک میں سرمایہ کاری کی بے مثال بھرمار کے ساتھ، چین کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کو تبدیل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FpqM63c
via IFTTT

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں اس وقت کہاں کھڑی ہے؟

0 comments
پاکستان ٹیم نے سنیچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی غیر معمولی انداز میں میچ جیت کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/CLGxW6Z
via IFTTT

ہفتہ، 4 نومبر، 2023

’تحریک جہاد پاکستان‘: حالیہ شدت پسند حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کا کوئی وجود ہے بھی یا نہیں؟

0 comments
اس تنظیم کا نام چند ماہ پہلے ہی سامنے آیا جب اس تنظیم نے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری پہلی بار قبول کی تھی۔ اکثر تجزیہ کار اسے ایک پراسرار تنظیم قرار دے رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس تنظیم کے ترجمان ان حملوں کی ذمہ داریاں تو قبول کرتے ہیں لیکن وہ اپنی تنظیم کے خدوخال کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DlaSRrd
via IFTTT

عمران خان پر حملے کا ایک برس: مقدمے کی تفتیش میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

0 comments
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر وسطی پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اس مقدمے کی نہ تو حتمی تفتیش مکمل ہوئی ہے اور نہ ہی اس مقدمے کا مکمل چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/J8bnjzg
via IFTTT

جمعہ، 3 نومبر، 2023

’ٹو فنگر ٹیسٹ‘: جب پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی خواتین کو برطانیہ میں داخلے کے لیے کنوار پن ٹیسٹ سے گزرنا پڑا

0 comments
امیگریشن ایکٹ 1971 کے تحت، ایسی خواتین کو ویزا کی ضرورت نہیں تھی جن کی شادی برطانیہ داخل ہونے کے تین ماہ کے اندر ہونا ہو۔ تاہم اپنے شوہروں کے پاس جانے والی خواتین کو ویزا کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا۔ حکومت کا یہ شبہ کہ خواتین اس انتظار سے بچنے کے لیے غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھیں، کنوار پن کی جانچ کے نفاذ کا باعث بنا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/L8UgbVN
via IFTTT

عام انتخابات آئندہ برس آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے، صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

0 comments
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان آئندہ عام انتخابات 8 فروری کو کروانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/YZksSly
via IFTTT

جمعرات، 2 نومبر، 2023

بالفور اعلامیہ: سادہ کاغذ پر لکھے گئے 67 الفاظ جنھوں نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل ڈالی

0 comments
دو نومبر 1917 کو پہلی جنگ عظیم کے بیچ لکھی جانے والی اس تحریر میں پہلی بار برطانوی حکومت نے فلسطین میں یہودیوں کے لیے ایک ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/niTHMax
via IFTTT

پڑھنے، لکھنے میں مشکل کا سامنا کرنے والے ’ڈیسلیکسیا‘ کا شکار بچے: ’سکول والوں نے کہا بچے کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے‘

0 comments
ماہرین کے مطابق بچوں کو لکھنے، پڑھنے اور یاد کرنے کے مسائل کو ڈیسلیکسیا کہا جاتا ہے۔ جن بچوں کو الفاظ پڑھنے، لکھنے، یاد کرنے میں مسائل ہوں ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ ڈیسلیکسیا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TC7uAJ8
via IFTTT

صرف افغان باشندوں نہیں سب غیر ملکیوں کے ساتھ بلا تفریق کارروائی ہو گی: جان محمد اچکزئی

0 comments
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی کا کہنا تھا پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی جنت بن گیا تھا اس لیے سب کے ساتھ بلا تفریق کارروائی ہو گی چاہے وہ بظاہر ہماری برداریوں میں ضم ہو چکے ہوں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/o6FrPTn
via IFTTT

بدھ، 1 نومبر، 2023

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ شروع ہو گیا

0 comments
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد انخلا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جیل میں موجود 64 غیر قانونی قیام کرنے والے افراد کو اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایف آئی اے اور جیل حکام نے روانہ کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/r8VpaDj
via IFTTT

غزہ کا دیگر دنیا سے رابطہ ایک بار پھر کٹ گیا، بولیویا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

0 comments
بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کے سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پالٹیل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں اور رابطے کے تمام ذرائع بھی کٹ گئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/en9D2Z1
via IFTTT