ہفتہ، 23 فروری، 2019

پاکستان اور بھارت کشیدگی،ودیا بالن کا بڑابیان سامنے آگیا(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

ممبئی (جی سی این رپورٹ)پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائد کی جارہی ہے ، ایسے میں بھارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن نے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔ودیابالن کا اپنے نئےریڈیو شو ’دُھن بدل کر تو دیکھ‘ میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ’ میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس کو سیاست اور آپسی جھگڑوں سے دور رکھنا چاہئے۔‘انہوں نے کہا کہ دو لوگوں کو قریب کرنا ہو تو’فن‘ ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے، موسیقی، فلموں،سینما اور تھیڑرز لوگوں کےدرمیان خوشی اور محبت کا سبب بنتے ہیں، مگر بس اب بہت ہو گیا۔‘ودیا کاکہناتھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی روک تھام کے لیے ضروری ہےکہ ایسے فیصلے کیے جائیں جس سے کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی اداکار پلوامہ حملے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق بیانات دے چکے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tIhq9T
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔