ہفتہ، 23 فروری، 2019

خونی بسنت(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ )راولپنڈی میں بھرپور بسنت ۔ دن بھر بو کا ٹا ۔ ہوائی فائرنگ ۔ آتش بازی ۔ گولیاں لگنے سے چار سالہ بچی اور عمر رسیدہ خاتون جاں بحق درجنوں زخمی 80 سے زائد گرفتار پولیس دن بھر چھاپے مارتی رہی ڈیک پتنگیں ڈوریں پکڑی گئیں ایس ایچ او معطل وزیراعلٰی نے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جمعہ کو بھرپور انداز میں بسنت منائی گئی۔ پولیس پتنگ باز وں نے پولیس کے انتظامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ آتش بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ تمام ترحربوں کو مات دیتے ہوئے دن بھر پورے جوش وخروش سے بسنت منائی ، ڈیک لگے ہوئے بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ،بجلی کی آنکھ مچھولی جاری رہی ، فائرنگ کے نتیجے میں صادق آباد کے علاقہ میں چھت پر موجود چار سالہ معصوم بچی جان بحق ہوگئی ۔جب کہ پولیس نے دن بھر کاروائی کے دوران100سے زاہد کوگرفتار کرلیا، پولیس ٹیمیں بالخصوص ڈولفن فورس اور موٹرسائیکل سکواڈ والے شہریوں کے گھر وں میں بھی گھستے رہے، تھانہ وارث خان کے علاقے ظفرالحق روڈ پرنماز پڑھنے والی 71سالہ شمیم زوجہ ملک لطیف بھی گولی کا نشانہ بننے کے بعد موقع پر جاںبحق ہوگئی ،ٹینج بھاٹہ روڈ کے علاقے میں15سالہ غلام دستگیر ڈور پکڑے ہوئے تھاجس کو کرنٹ لگ گیااوروہ شدیدزخمی ہوگیا ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے چھت سے گرنے والا12سالہ عبدالجاوید ٹانگ ٹوٹنے سے زخمی ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقے آریہ محلہ میں 60سالہ اسلم ولد غلام مصطفی نامعلوم سائیڈ سے آنے والی گولی سے زخمی ہوگیا۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے رحیم آباد کے فلائی اوور پرموٹرسائیکل سوار50سالہ نثار ودل اکرم ناک پر ڈور پھیرنے سے زخمی ہوگیا،رات 8ببجے تک بی بی ایچ میں 38،ڈی ایچ کیومیں 25اور ہولی فیملی میں 8افرادڈور پھیرنے وغیرہ سے زخمی ہوئے ۔



from Global Current News https://ift.tt/2tBXS70
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔