![](https://static01.nyt.com/images/2019/10/20/fashion/weddings/20BULING/20BULING-mediumThreeByTwo440.jpg)
By Unknown Author from NYT Fashion https://ift.tt/2J6yDSm
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)آسٹیوپروسس یعنی ہڈیوں میں بُھربُھرا پن ایک ایسی بیماری ہے جو کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتی ہے جس کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں۔اگر کسی شخص یا خاتون کو آسٹیوپروسس کی بیماری ہو جائے یا اگر آپ اس بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
1۔ ہری سبزیاں
ہم سب کو یہ لگتا ہے کہ کیلشیم صرف دودھ یا دودھ سے بنی چیزوں میں موجود ہوتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہے، کیلشیم دودھ کے علاوہ ہری سبزیوں میں بے شمار مقدار میں پایا جاتا ہے جس میں بند گوبھی، پالک، شلجم کے پتے اور اس طرح کی دیگر ہری سبزیاں شامل ہیں۔یہ ہری سبزیاں نا صرف کیلشیم کی غذائیت سے مالامال ہیں بلکہ اس میں پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے بُھر بُھرے پن کو ٹھیک کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔
2۔ آلو
آلو میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر آلو میں ایسی غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کی بیماری کے لیے بہت مفید ہے، آلو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد اہم ہے۔ ان آلوؤں کو یا تو آپ اُبال کر کھائیں یا انہیں بھون کر کھائیں کیونکہ آلو کو تل کر کھانے سے اس کی تمام تر غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔
3۔ تُرش پھل
اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تُرش پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، مگر آپ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ وٹامن سی ہڈیوں کو بُھر بُھرا ہونے سے بچانے کے لیے جادوئی فوائد رکھتا ہے، روز مرہ کی خواراک میں تُرش پھل کا استعمال لازمی کریں اس سے جلد بھی خوبصورت ہوتی ہے۔
4۔ بادام
بادام کیلشیم اور پوٹاشیم کی غذائیت سے مالامال ہوتے ہیں، اسے آپ با آسانی کبھی بھی کھاسکتے ہیں، دوپہر کے وقت اگر بھوک محسوس ہو تو اسنیکس کے طور پر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
5۔ گُڑ
چینی کا استعمال ہڈیوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے، اگر آپ اپنی خوراک میں چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال شروع کر دیں گے تو یہ بے حد فائدہ مند ہوگا کیوں کہ گُڑ میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ہم شروع سے جو چیزیں اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں آگے جا کر ہم بھی اپنی زندگی میں وہی سب چیزیں کرتے ہیں، کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ ہم تربوز کے بیج کیوں پھینکتے ہیں، سیب کاٹتے وقت بیچ کا حصہ کیوں نہیں کھاتے یا انڈوں کے چھلکوں کو ہم نے کوڑے دان کے لیے ہی مختص کیوں کردیا ہے؟آج ہم آپ کو ان تمام تر باتوں کے جواب دیں گے، جو چیزیں آپ کوڑے دان میں پھینکنا پسند کرتے ہیں ان کے فوائد جاننے کے بعد آپ آج کے بعد سے انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے۔موجودہ دور میں جہاں کھانے پینے کی چیزوں کو حد سے زیادہ ضائع کیا جاتا ہے, ان باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کا ٹرینڈ پرانے ادوار سے خاصا مختلف ہوگیا ہے۔ پھل یا سبزی کے کسی بھی حصے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوڈ بلاگرز اور متعدد شیف اب بہت سی ایسی ترکیبوں پر کام کر رہے ہیں جس میں کھانے پینے کی ہر چیز مکمل استعمال کی جا سکے گی۔وہ چیزیں جنہیں ہم کچرے کے ڈبے میں ڈالتے ہیں ان کے فوائد جانیے!
انڈوں کے چھلکے:
ہم نے کبھی بھی انڈے کے چھلکوں پر غور نہیں کیا ہوگا، ماہرین خوراک کے مطابق انڈوں کے چھلکوں میں دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی، دانت اور ناخن کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتاہے۔2013 میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق بڑے انڈے کے آدھے چھلکے میں کیلشیم کی اتنی مقدار ہوتی ہے جتنی انسان کو ایک دن میں لینی چاہیے جب کہ انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس دودھ میں آدھے انڈے کے چھلکے سے 3گنا کم کیلشیم ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ خوراک میں انڈوں کے چھلکے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو انڈوں کے چھلکوں کو تیز گرم پانی میں ابالنا ہوگا کیون کہ ان میں جراثیم پائے جاتے ہیں، انہیں ابالنے کے بعد اس کا باریک پاؤڈر بنا کر ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تربوز کے بیج:
ہم میں سے بہت لوگ تربوز کے بیج نکال دیتے ہیں اور ہمیں یہ بالکل پسند نہیں ہوتے مگر 2چمچ تربوز کے بیج میں 10گرام پروٹین پایا جاتا ہے، پروٹین جسم میں پٹھوں کی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ماہرین کے مطابق تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغ اور خون کے لیے بے حد مفید ہے ۔مارکیٹ میں تربوز کے خشک بیج باآسانی مل جاتے ہیں اور آپ بھی گھر میں خود سکھا کے ان بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں یہ صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں۔
سیب کے بیچ کا حصہ:
ہم میں سے بہت سے لوگ سیب کے بیچ کا حصہ بچا دیتے ہیں حالانکہ یہ حصہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سیب کے اس حصے میں موجود غذائیت نظام ہاضمہ اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بہت معاون ہے اسی لیے سیب کو ہمیشہ پورا کھائیں۔
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو نمک چھڑکے ہوئے فرنچ فرائز کیوں پسند ہیں اور آپ اپنے ہاتھ کیوں نہیں روک پاتے۔۔۔! تحقیق کے مطابق نمکین غذائیں پیاس کو کم اور بھوک کو بڑھاتی ہیں۔جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق نمک پانی کے گردوں سے گزر جانے کے بعد بھی پیشاب میں موجود رہتا ہے۔جرمن محقق فریڈرک لفٹ کے مطابق نمک اتنی آسانی سے فاضل مادے میں تبدیل نہیں ہوتا جتنا کہ سمجھا جاتا ہے، بلکہ یہ ایک انتہائی اہم مرکب (osmolyte)میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ پانی کو جسم کا حصہ بننے میں مدد دیتا ہے۔ جب ہمارے جسم میں نمک کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے تو یہ پانی کو جسم میں برقرار رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہماری پیاس کم ہوجاتی ہےروسی خلابازوں پر کی گئی تحقیق میں دو گروپوں کو ایک مخصوص عرصے تک نمک کی مختلف مقدار والی غذائیں دی گئیں۔دونوں گروپوں کے ٹیسٹ کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کو زیادہ نمک والی غذائیں دی گئی تھیں ان کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ تھی جب کہ انہیں بھوک بھی زیادہ محسوس ہورہی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ جسم میں نمک کی زیادتی سے گردوں میں پانی محفوظ ہونے کا نظام متحرک ہوجاتا ہے اس لیے ہمیں پیاس نہیں لگتی جب کہ جسم کو مزید توانائی درکار ہونے کی وجہ سے بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیردفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جو کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔مذاکراتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسد عمر ، وفاقی وزیر شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سمیت مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ دنوں اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا سربراہ انہوں نے پرویز خٹک کو بنایا تھا۔حکومتی کمیٹی مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن سے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے مذاکرات کرے گی جب کہ مولانا فضل الرحمان کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ اگر کسی نے مذکرات کیلئے آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفیٰ ساتھ لے کر آئے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 27 اکتوبر سے مارچ شروع کرنے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینا کا اعلان کررکھا ہے۔ملک کی اہم اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی بھی جے یو آئی کے مارچ کی حمایت کررہی ہیں۔
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جیسا کے ہم سب جانتے ہی ہیں کہ کیلا غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف کھانے میں بھی مزیدار ہوتا ہے بلکہ کیلے میں پروٹین ، فائبر، وٹامن بی6 اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔مگر آج ہم کیلے کے فوائد کے حوالے سے بات نہیں کر رہے، ہم آپ کو کیلے کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو کہ عام طور پر کوڑے دان میں پھینکے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکے بال، جِلد، دانت کی خوبصورتی کو بڑھانے کے علاوہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھے جاتے ہیں۔کیلوں کے چھلکوں کے بے شمار فائدے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اسے کبھی بھی پھینکنا پسند نہیں کریں گے۔
خارش یا الرجی
کیلے کا چھلکا مچھر یا کسی چیز کے کاٹنے کے بعد خارش اور جلن کو ختم کرنے کے لیے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے تو فوری طور پر متاثرہ جگہ پر کیلے کا چھلکا رگڑ لیں اس سے آپ کو جلد ہی آرام آجائے گا۔
چمکدار دانت
دانت کو چمکدار اور سفید بنانے کے لیے لوگ بے شمار پیسوں کو ضائع کرکے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ دانتوں کو چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔روزانہ کیلے کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے دو ہفتے میں ہی آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
بہترین جِلد
کیلے کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔اگر آپ اپنے چہرے کی جھُریاں کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا لیجیےاور اسے اُس جگہ پر ملیں جہاں جھریاں زیادہ ہوں کچھ دیر تک اس کا مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔
کولیسٹرول میں کمی
اگر آپ کیلے کے چھلکوں کو کھائیں گے تو اس میں موجود فائبر آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دے گا اور یہ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کیلے کے چھلکوں کو کھانے سے آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول دل کی رگوں میں نہیں جمے گا۔
فی الحال اس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں تاہم مریض کی میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اورمتاثرہ شخص میں موجود دیگر امراض کی بنیاد پر اس کی تشخ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL